لندن ( نیٹ نیوز) برطانیہ میں ایک خاتون گھر میں بیکار پڑی انگوٹھی کو پھینکنے جارہی تھیں جب اتفاق سے انہیں علم ہوا کہ اس انگوٹھی میں 34 قیراط کا ہیرا جڑا ہے ۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مذکورہ خاتون جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، گھر سے غیر ضروری سامان نکال رہی تھیں جس میں مصنوعی زیورات بھی شامل تھے جن کو وہ پھینکنے جا رہی تھیں لیکن ایک پڑوسی نے انہیں جیولر کے پاس جانے کا کہا جس نے خاتون کو ہیرے سے متعلق بتایا جس کی مالیت 20لاکھ پائونڈ یعنی 47 کروڑ سے زائد روپے ہے۔اب ہیرے کی جلد نیلامی ہوگی۔