کراچی( شوبز ڈیسک ) حرامانی نے اپنے ہی گانے ’’ دیوانوں مستانوں‘‘ پر زبردست ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی خوبرو اداکارہ حرا مانی نے کشمیر بیٹس سیزن 2میں گانا گایا ہے جس کا ٹائٹل میرے دیوانوں مستانوں ہے ، نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنے اس گانے کی ویڈیو شئیر کی جس میں وہ گانا گاتی اور رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ میرے دیوانوں مستانوں ۔واضح رہے کہ یوٹیوب پر اس ویڈیو سانگ کو خوب ویوز حاصل ہو چکے ہیں اور اسے پسند بھی کیا جا رہا ہے ۔