لاہور (کلچرل رپورٹر )سینئر کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ تنقید برائے تنقید کا قائل نہیں ہوں اور ہمیشہ جن بھی لوگوں کی خامیوں کی نشاندہی کی ہے اس کامقصد اصلاح کرنا ہوتا ہے ، بعض لوگ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ نقصان اٹھاتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں نسیم وکی نے کہا کہ بعض لوگوں نے تنقید کرنے کو اپنا مشغلہ بنا رکھا ہے او ران کا مقصد صرف دوسرے شخص کو نیچا دکھانا ہوتا ہے ۔ نسیم وکی نے کہا کہ کوئی بھی شخص اکیلا اسٹیج ڈرامے کی سمت کو درست نہیں کر سکتا اس کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔