میلبورن(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں رنگ بدل کر امراض شناخت کرنے والی نینوٹیک پٹی تیار کی گئی ہے جس کی تیاری میں پانچ سال لگے ہیں جس کو اے نینوایم سلائیڈ کا نام دیا گیا ہے جسے پلازمون فزکس کی بنیاد پر بنایا گیا ہے جس میں چارج شدہ ذرات میں الیکٹرون کی طرح تھرتھراہٹ ہوتی ہے ۔ اس میں چاندی کے ذرات کی باریک پرت چڑھائی جاتی ہے اور آزاد پھرنے والے الیکٹرون کیلئے فیلڈ بن جاتا ہے ۔ اس طرح نمونے میں مرض کی شناخت آسان ہوجاتی ہے ۔