ہیمبرگ(ویب ڈیسک ) زلزلوں سے غیرمعمولی تباہی ہوتی ہے لیکن اب ایک فائدہ یہ سامنے آیا ہے کہ ان کی بدولت درختوں کی بڑھوتری میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے ۔سائنسدانوں کے مطابق یہ ایک حیرت انگیز بات ہے لیکن زلزلوں کی شدت خود زیرِ زمین پانی اور ان میں موجود مفید غذائی اجزا و نمکیات کو الٹ پلٹ کرکے رکھ دیتے ہیں۔ زلزلوں سے زمین کے نیچے پانی کے چشموں کا بہاؤ تیز ہوتا ہے اور ان کی سطح بلند ہوتی ہے ۔ پودوں کی جڑوں کو پانی کی وافر مقدار ملتی ہے اور یوں پودا تیزی سے نمو پاتا ہے ۔