سرینگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداﷲ نے محبوبہ مفتی اور دوسرے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ، ایک ٹویٹ میں انہوں نے شاہ فیصل سمیت تین رہنماؤں کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے دیگر کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ، انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا یہ جان کر خوشی ہوئی کہ شاہ فیصل، پیر منصور اور سرتاج مدنی کو بے سبب کی پی ایس اے نظربندی سے رہا کیا گیا ہے ، اس بات کا دکھ ہے کہ محبوبہ مفتی، ساگر صاحب اور ہلال لون بدستور بند رکھے گئے ہیں، اب ان کو بھی رہا کیا جائے ۔