مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی )اسرائیل کی ایک خاتون وزیر یفعات شاشا بیٹون نے انکشاف کیا ہے حکومت مقبوضہ مغربی کنارے میں 46،000 نئے ہاؤسنگ یونٹ بنانے کے منصوبوں کی تیاری کررہی ہے ۔ صدی کے مبینہ معاہدے پر عمل درآمد کے بعد یہ تعداد 3 گنا بڑھا دی جائے گی۔ ہائوسنگ کی اسرائیلی وزیر کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے وزارت کی منصوبہ بندی ٹیموں کو مغربی کنارے میں آبادی کو بڑھانے کے منصوبے تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے "صدی کی ڈیل" کو عمدہ قرار دیا ہے ۔ قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کریک ڈاؤن کے دوران مسجد کے پیش امام جمعہ رمضان سمیت15 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ غرب اردن میں لوہے کے آلات تیار کرنے والی فیکٹری پر دھاوا بول کر اس کی مشینری قبضے میں لے لی اور فیکٹری کو سیل کر دیا۔