اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی دو سفارشات منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال کردی ہیں جن میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 21 روپے تیس پیسے جبکہ جی ایس ٹی اور لیوی کے ساتھ فی لیٹر قیمت میں 83 روپے 50 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر دو سفارشات تیار کی ہیں جس میں سے پہلی سفارش میں پیٹرولیم لیوی ،جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 32 پیسے ، پٹرول کی قیمت 21 روپے 30 ،مٹی کے تیل کی 36 روپے 5 پیسے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 38 روپے 89 پیسے فی لٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل پر لیوی 30 روپے اور جی ایس ٹی 17 فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ۔اوگرا نے دوسری ورکنگ میں پٹرول کی قیمت 83 روپے 50 روپے فی لٹر، مٹی کے تیل کی 77 روپے 56 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی 119 روپے فی لٹراور لائٹ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 31 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے ۔واضح رہے قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔