واشنگٹن (این این آئی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مارشل آرٹس کے چیمپین بن گئے ، جنوبی کورین اکیڈمی نے ٹرمپ کو تائیکوانڈو میں بلیک بیلٹ اور سر ٹیفکیٹ سے نواز دیا،سابق امریکی صدر کو بلیک بیلٹ ان کی رہائش گاہ پر مارشل آرٹ اکیڈمی کے صدر نے دیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ تائیکوانڈو اپنے دفاع کے لیے ایک شاندار مارشل آرٹ ہے ، اگر وہ مستقبل میں وائٹ ہاؤس واپس آتے ہیں تو وہ امریکی کانگریس میں تائیکوانڈو سوٹ پہنیں گے ۔ اس سے قبل یہ ایوارڈ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو دیا گیا تھا،مارشل آرٹ اکیڈمی کے صدر لی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ تائیکوانڈو میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے مارشل آرٹ کیلئے ٹرمپ کی مسلسل حمایت اور تعاون کی درخواست کی۔