دبئی (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں 6 وکٹوں سے کامیابی کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر چھٹی پوزیشن واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔نئی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 121 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، عالمی چیمپئن انگلینڈ 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، آسٹریلیا کی ٹیم 114 پوائنٹس لے کر تیسری، بھارتی ٹیم چوتھے ، جنوبی افریقہ 5 ویں، پاکستان چھٹے ، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا 8 ویں ، ویسٹ انڈین 9 ویں اور افغانستان 10 ویں پوزیشن پر موجود ہے ۔