ہوچی من سٹی(ویب ڈیسک) جنگلی حیات کے ماہرین نے ویتنام کے گھنے جنگل سے ایک ایسا جانور ایک بار پھر دریافت کیا ہے جس کا جسم ہرن کی مانند اور منہ کسی چوہے جیسا ہے ۔ اسی لیے انگریزی میں اس کا نام ’’ماؤس ڈیئر‘‘ ہے جبکہ اردو میں اسے ’’چوہا ہرن‘‘ کہا جاسکتا ہے ۔یہ ویتنامی دارالحکومت، ہو چی من سٹی کے شمال مشرق میں 450 کلومیٹر دوری پر واقع ایک جنگل کا باسی ہے جہاں سے پہلے پہل یہ بیسویں صدی کی ابتدا میں دریافت ہوا ۔ دلچسپی کی بات ہے کہ اس کا تعلق نہ تو چوہوں کی کسی قسم سے ہے اور نہ ہی یہ کسی قسم کا ہرن ہے بلکہ یہ ان سب سے الگ تھگ ایک نوع ہے جسے اس دنیا کا سب سے چھوٹا کھر دار جانور بھی قرار دیا جاتا ہے ۔ یہ صرف ڈھائی کلو تک وزنی ہوتا ہے ۔اسے آخری مرتبہ 1990 میں اسی جنگل میں دیکھا گیا تھا۔