لاہور (سپورٹس ڈیسک) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کبڈی ورلڈ کپ2020ء جیتنے والے کپتان عرفان مانا کی ٹیم پاکستان وائٹ نے سپورٹس سٹیڈیم منڈی شاہ جیونہ جھنگ میں کبڈی ٹاکرا کے شاندار مقابلے میں دنیا کے ٹاپ کبڈی سٹار شفیق چشتی کی پاکستان گرین ٹیم کو41-39 سے شکست دیدی، فاتح ٹیم پاکستان وائٹ کو5لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم پاکستان گرین کو3 لاکھ روپے کے انعامات دیئے گئے ،کبڈی ٹاکرا کے بہترین جاپھی رانا علی شان اور بہترین ریڈرشفیق چشتی کو 20،20 ہزارروپے کے نقد انعامات دیئے گئے ، اس موقع پرڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب محمدحفیظ بھٹی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈی جی خان عطا الرحمن، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جھنگ ایم جمیل اور کبڈی کے شائقین کی بڑی تعدادموجود تھی۔