لاہور،اسلام آباد،پشاور ، کراچی، نیویارک ( جنرل رپورٹر ، نمائندہ خصوصی سے ،خبر نگار خصوصی، خبرنگار ،سٹاف رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں )ملک میں کو روناوبا کے باعث مزید 104 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3256 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں مصدقہ مریض 886184جبکہ اموات 19856 ہو گئیں ۔فعال کیس 66377 ہیں جبکہ ساڑھے 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41771 ٹیسٹ کئے گئے ۔پنجاب میں63اموات ہوئیں اور 1138 نئے کیس سامنے آئے ۔لاہور 511، ننکانہ 6،قصور 3، شیخوپورہ 20، راولپنڈی 110،جہلم 6، اٹک 2، چکوال 1، مظفر گڑھ 11، حافظ آباد 3 ، گوجرانوالہ22 ،سیالکوٹ 6، نارووال 1، گجرات 8، منڈی بہاؤالدین 9، ملتان 45، خانیوال 7، راجن پور 1، لیہ11، ڈیرہ غازیخان 20 ،وہاڑی 9 ،فیصل آباد 114، چنیوٹ 5، ٹوبہ 5، جھنگ 4 ، رحیمیار خان44 ، سرگودھا 32، میانوالی2، بہاولنگر 9، بہاولپور 35، لودھراں 4، بھکر 5، ساہیوال 17، پاکپتن 30 اوراوکاڑہ میں 20 کیس سامنے آ ئے ۔ لاہور میں مزید 28 مریض دم توڑ گئے ۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 5141 بیڈ،395 وینٹی لیٹر جبکہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں1068 بیڈ، 94 وینٹی لیٹر خالی ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا کی صورتحال، ہسپتالوں میں طبی سہولیات ، آکسیجن فراہمی ،ایس او پیز پر عملدرآمد اوردیگراقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہونے کی صورت میں آئندہ چند روز میں کورونا کیسزمیں اضافے کا خطرہ ہے ۔ وبا پر قابو پانے کیلئے عوام کا تعاون ناگزیرہے ۔سندھ میں 19 مریض انتقال کرگئے جبکہ 2076 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور611 مریض صحتیاب ہوئے ۔ خیبر پختونخوا میں مزید 28 مریض جاں بحق جبکہ 424 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، باچہ خان ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 32 فرنٹ لائن ورکرزکورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا لیکن انہوں نے احتیاطاً خود کوقرنطینہ کرلیا ۔این سی اوسی نے کہا ہے گزشتہ روز 212525 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ ابتک 47 لاکھ 45378 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی۔ادھر دنیا بھر میں متاثرین16.53کروڑ جبکہ ہلاکتیں 34.26 لاکھ سے زائد ہو گئیں۔ بھارت میں276261کیس سامنے آئے اور 3880 ہلاکتیں ہوئیں۔بھارت سے امارات کیلئے ایئرلائنز آپریشن31مئی تک معطل کردیا گیا ۔چین میں پیر کو ایک روز میں ریکارڈ 15 ملین سے زیادہ خوراکیں دی گئیں۔افریقی ملک ملاوی میں ایسٹرازینیکا کی ہزاروں خوراکیں میعاد ختم ہونے پرجلا دی گئیں ۔کویت نے تمام ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کو ایک ماہ میں مکمل کھولنے کا فیصلہ کرلیا ۔آسٹریا نے 19 مئی سے ہوٹلوں اور کیفیز کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دیدی گئی ۔