اسلام آباد، لاہور ،پشاور ، کراچی ، نئی دہلی ، برسلز ، واشنگٹن (وقائع نگار، جنرل رپورٹر،نامہ نگار، نیوز رپورٹر ،سٹاف رپورٹر، نمائندگان،92 نیوزرپورٹ، نیوزایجنسیاں ) ملک میں کوروناوبا کے باعث مزید 102 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3070 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ۔ مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے کم ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق مصدقہ مریض893461 جبکہ اموات 20089 ہوگئیں ۔ ایک دن میں 6021 مریض صحتیاب ہوئے ۔فعال کیس 63229 ہیں،4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51528 ٹیسٹ کئے گئے ۔سندھ میں 22 مریض چل بسے ، 2136 نئے کیس سامنے آئے ۔خیبر پختونخوامیں 25مریض جاں بحق جبکہ452متاثر ہوگئے ۔پنجاب میں898 نئے کیس جبکہ64 ہلاکتیں ہوئیں۔ لاہور 375، ننکانہ1، قصور 1، شیخوپورہ 10، راولپنڈی 45، جہلم 4، چکوال 5، مظفرگڑھ12،حافظ آباد 2 ، گوجرانوالہ11، سیالکوٹ 14،نارووال1، گجرات 11، منڈی بہاؤالدین 5، ملتان 89، خانیوال 6،راجن پور 1، لیہ 2، ڈیرہ غازیخان 5 ، وہاڑی27 ، فیصل آباد 68، چنیوٹ1، ٹوبہ 11، جھنگ 2،رحیمیار خان 45 ، سرگودھا40، میانوالی 7، خوشاب 14، بہاولنگر 3، بہاولپور50، لودھراں 5، بھکر 1، ساہیوال 18، پاکپتن 2 اور اوکاڑہ میں 4 کیس سامنے آ ئے ۔ لاہور میں مزید 35 ہلاکتیں ہو ئیں ۔ ملتان کے 6 علاقوں میں3 جون تک سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ لاہور میں بادامی باغ لاری اڈہ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 13گاڑیاں بند جبکہ20ہزار سے زائد جرمانہ کیا گیا۔ پنجاب میں کورونا کیسز کے 5 فیصد سے کم شرح والے 16 اضلاع میں سکول 24 مئی سے کھلیں گے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بہاولنگر،چکوال ،چینوٹ،حافظ آباد،جھنگ ، جہلم،قصور،منڈی بہاؤالدین ، ننکانہ ،نارووال، پاکپتن، راجن پور، ساہیوال، شیخوپورہ،سیالکوٹ، وہاڑی میں پیر سے سکول 50 فیصد حاضری کیساتھ ہفتہ میں 4 روز کھلیں گے ۔20اضلاع میں کالج 7 جون تک بند رہیں گے ۔ ان اضلاع میں اٹک، بہاولپور،بھکر، ڈیرہ غازیخان، فیصل آباد، گوجرانوالہ،گجرات، خانیوال،خوشاب،لاہور، لیہ،لودھراں، میانوالی،ملتان،مظفر گڑھ،اوکاڑہ،رحیمیار خان، روالپنڈی،ٹوبہ اور سرگودھاشامل ہیں۔خیبر پختونخوا کے 21اضلاع میں 24مئی سے سکول کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ پشاور سمیت23اضلاع میں تعلیمی ادارے 7 جون تک بندرہیں گے ۔ادھر دنیا بھر میں کورونا متاثرین 16.62کروڑ جبکہ ہلاکتیں 34.52لاکھ سے بڑھ گئیں۔بھارت میں متاثرین 2.63 کروڑ جبکہ ہلاکتیں 2.95 لاکھ سے بڑھ گئیں۔گزشتہ روز مزید232490 کیس جبکہ 3682ہلاکتیں ہوئیں۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق کم از کم ایک ہزار ڈاکٹر ہلاک ہو چکے ۔19 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگادی گئی۔عالمی ادارہ صحت کے یورپین ڈائریکٹر ہنس کلوج نے کہا ہے یورپ کے 53 میں سے 26 ممالک میں کورونا کی انڈین قسم سامنے آئی ہے ، کوروناکیخلاف پیشرفت کمزور ہے اور بین الاقوامی سفر سے گریز کیا جانا چاہیے ۔یورپی پارلیمنٹ اور یورپی یونین کے رکن ملکوں کے درمیان’’ڈیجیٹل کووڈ سرٹیفکیٹ‘‘ پر اتفاق ہو گیا ۔اس ٹریول پاس یا سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر، جسے یورپی کمیشن نے ’’گرین سرٹیفکیٹ‘‘ کا نام دیا ہے ، کوئی بھی شخص یورپی یونین کے رکن ممالک کے اندر بغیر روک ٹوک سفر کر سکے گا۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کوویڈ 19 وبا کے خاتمے کیلئے 50 ارب ڈالر کا منصوبہ تجویز کیا ہے ۔ اسکا ہدف 2021 کے آخر تک دنیا کی کم از کم 40 فیصد آبادی اور 2022 کے آخر تک 60 فیصد آبادی کو ویکسین لگانا ہے ۔