مکرمی! بچیکی کے گردونواح کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے مگرکوئی پرسان حال نہیں۔ بچیکی ننکانہ روڈ پر واقع چاکر کی اٹاری سٹاپ سے جنوبی کھال تک سڑک 2 کلومیٹر۔بچیکی لاھور روڈ رڑیاں والہ کنال پلی سے کرج پور جانے والی سڑک کوٹ محمد بخش(اٹاری شام سنگھ )تک جگہ جگہ گڑھے پڑنے سے حادثات معمول بن چکے ہیں۔ یہ 4 کلومیٹر کا فاصلہ بچیکی اور ننکانہ کالجز یونیورسٹیز میں تعلیمی حصول کے لیے روزانہ کی بنیاد پر طلباء طلبات ، ضلع کچہری آ نے جانے والے سائلیں اور عام لوگ پندرہ منٹ کے بجائے ایک گھنٹہ میں تکالیف دہ سفر کرنے پر مجبور ہیں ان دو سڑکوں کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے قیمتی وقت کا ضیاع اور انہیںذہنی کوفت اٹھانی پڑرہی ہے۔ دیہاتی عوام کا سید محسن نقوی وزیر ا علیٰ پنجاب سے پر زور مطالبہ ہے کہ یہ مسائل حل کرنے کے احکامات صادر فرمائیں جائیں۔ (ایم اے علوی ،ننکانہ صاحب )