دوحہ( نیٹ نیوز) گرم صحرا میں کسی چوڑی روایتی ٹوپی کی طرح دکھائی دینے والی یہ چیز دراصل ایک فٹبال سٹیڈیم ہے جسے 2022 فیفا ورلڈ کپ کے لیے تعمیر کیا گیا ہے جو قطر میں کھیلا جائے گا، اس منفرد سٹیڈیم کو دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے ۔ اس کا نام ’الثمامہ سٹیڈیم‘ ہے جو قطری دارالحکومت دوحہ سے کچھ دوری پر صحرا میں واقع ہے ۔اس کی تعمیر کچھ دن پہلے ہی مکمل ہوئی ہے جبکہ اسے قطر کے معروف ماہرِ تعمیرات، ابراہیم محمد جیداہ نے ڈیزائن کیا ہے ۔ ابراہیم جیداہ کے مطابق، الثمامہ سٹیڈیم کا منفرد ڈیزائن شدید گرمی سے تماشائیوں کو محفوظ رکھے گا۔