اجزاء:

مچھلی بغیر کانٹے کی      آدھا کلو

نمک    ایک چائے چمچ    کالی مرچ    ایک چائے چمچ

سویا ساس   دو کھانے کے چمچ   انڈا         ایک عدد

بریڈ کرمب (ڈبل روٹی کا چورا )

میدہ     1/4 کپ      کارن فلور    1/4 کپ

تیل     تلنے کے لئے

ترکیب:مچھلی کو نمک ، کالی مرچ اور سویا ساس لگا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔میدہ اور کارن فلور ایک جگہ ملا لیں۔ دونوں اجزا ہمیشہ برابر ناپ کی ہوںاور انڈا بھی الگ سے پھینٹ لیں۔اب مچھلی ک ٹکڑوں کو پہلے میدہ کے آمیزے میں لپٹیں پھر انڈے میں اور پھر ڈبل روٹی کے چورے میں اچھی طرح سے ملا لیں۔کوٹنگ کی ہوئیمچھلی کو ایک گھنٹے کے لئے فریزر میں رکھ دیں۔ایک کڑھائی میںتیل گرم کریں اور مچھلی کو ڈیپ فرائی کرلیں یہاں تک کے رنگ سنہرا ہوجائے۔آلو کے چپس بنا لیں اور مچھلی کے ساتھ پیش کریں.ٹپ: اپنے من پسندیدہ ساس کے ساتھ تناول کریں۔