کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کوزبردست تیزی کا رجحان رہا ۔ سٹاک ماہرین کے مطابق سٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی میں توقع سے کم شرح سود بڑھنے پر سرمایہ کار مثبت ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 1120.15 پوائنٹس اضافے سے 44366.86پوائنٹس پر جا پہنچا ۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ ایک کھرب90ارب32کروڑ59لاکھ60ہزار59روپے اضافے سے 74کھرب19ارب54کروڑ24لاکھ86ہزار752روپے ہو گیا۔اس دوران 39کروڑ80لاکھ94ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ 81.55فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ مجموعی طور پر 374کمپنیوں کا کاروبارہو ا ،جن میں سے 305کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،60میں کمی اور9 کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق م انٹر بینک میں2پیسے کمی سے قیمت خرید 177.90سے کم ہو کر177.88روپے جبکہ جبکہ 12پیسے کمی سے قیمت فروخت178.10سے بڑھ کر177.98روپے ہو گئی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 180.20 سے کم ہو کر180.00 اور قیمت فروخت180.70 سے 180.50روپے ہو گئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں250روپے کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ24ہزار450روپے ہو گئی جبکہ214روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ6ہزار696روپے ہو گئی۔