مکرمی! میں آپ کے مؤقراخبار کی وساطت سیارباب اختیار کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی جنب مبذول کروانا چاہتا ہوں گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول ولہ خیل سورانی بنوں کی عمارت مزیدپڑھائی کاقابل نہیں۔ بچوں اوروالدین نے سکول کی بوسیدہ عمارت میں مزیدپڑھنے سے انکارکرتے ہوئے سکول کو تالے لگانے کی دھمکی دی ہے ۔سکول کی عمارت انتہائی بوسیدہ ہوچکی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں طالبات کی جانوں کو سخت خطرہ لاحق ہے۔ کمروں کی بوسیدہ چھت سے وقتا فوقتا سیمنٹ کے ٹکڑے بچوں پر گرتے رہتے ہیں عمارت میں دراڑیں ،منہدم دیواروں اوربارش کے دوران ٹپکتی چھتوںنے طالبات اورٹیچرز کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ۔یہ غفلت و لاپرواہی بارش اور زلزلے کی صورت میں خدانخواستہ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔ جس کی وجہ سے علاقے کے سماجی حلقے اور والدین مجبوراپنے بچوںکو سڑکوں پر لا کر احتجاج پرمجبورہوں گے یقیناً یہ ایک انتہائی حساس اورفوری حل طلب مسئلہ ہے جس کابروقت ادراک وقت کا بہت بڑاتقاضاہے۔کیونکہ یہاں تعلیم کاحصول ایک خواب بن گیا ہے، اس جدید دور میں بھی تعلیمی ادارے بھوت بنگلے بنے ہوئے جوحکمرانوں کے منہ پرایک طمانچیسے کم نہیں۔لہٰذا درخواست اِس عرض سے پیش خدمت ہے کہ مذکورہ بالاسکول کی وزٹ کیلئے غیرجانب دارچیکنگ/مانیٹرنگ ٹیم کوتشکیل دینے کے احکامات صادرفرماکرتعلیم دوستی کا عملی ثبوت پیش کریں ۔ (شہاب سورانی، واہلیان علاقہ)