لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کو کرکٹ ورلڈ کپ2 199کو جیتے 30سال مکمل ہو گئے ہیں، جس کی یادیں تازہ کرنے کے لئے گزشتہ روز ورلڈ کپ ٹرافی قذافی سٹیڈیم لائی گئی جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائی جبکہ شہری حلقے پی سی بی کے اس اقدام کو وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی مہم کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ عین اس وقت جب وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آ رہی ہے اس وقت ورلڈ کپ کرکٹ ٹرافی کی نمائش سیاسی مہم کا حصہ ہی ہو سکتی ہے ۔