اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو اجلاس میں جانے سے روک دیا ۔ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو تحریری ہدایات جاری کر دی ہیں۔عمران خان کی طرف سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز کو ئی رکن اسمبلی اجلاس میں نہیں جائے گا، ووٹنگ کے دوران کوئی رکن قومی اسمبلی پارلیمنٹ میں موجود نہ ہو، جو رکن پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا، اس پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق ہوگا۔تمام ارکان کوخط انفرادی طورپرارسال کیاگیا۔نامزدکردہ ارکان کوتحریک عدم اعتمادپربحث میں شرکت کی اجازت ہوگی۔