یوٹا( نیٹ نیوز) تربیتی پرواز کے دوران امریکہ کے اوٹاہ نیشنل گارڈ کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر گرگئے جن میں موجود پانچوں افراد مکمل طور محفوظ رہے ۔٭روم(اے ایف پی) اطالوی پولیس نے 3بھائیوں کے 800 ملین یورو مالیت کے اثاثے ضبط کر لیے ہیں جن میں لگژری ولاز اور ایک بڑا شاپنگ سینٹر بھی شامل ہے ۔٭ کیٹو ( اے ایف پی ) ایکواڈور کے صدر گیلرمو لاسو نے ملک کی جیلوں میں گنجائس سے زیادہ قیدیوں کو کم کرنے کیلئے 5ہزار قیدیوں کو معاف کرنیکا اعلان کیا ہے ۔٭ابوظہبی( اے ایف پی ) یو اے ای نے یمنی حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد ملکی دفاع مضبوط بنانے کیلئے چین سے ایک درجن L15 جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٭برلن( اے ایف پی ) جرمنی کی کابینہ نے گزشتہ روز کم از کم اجرت 12 یورو فی گھنٹہ کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ ٭کاراکس (این این آئی) وینزویلا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا 2افراد ہلاک ہوگئے ۔٭واشنگٹن (آن لائن)دی کیپیٹل منتظم ہل نے کہا ہے کہ امر یکی سیاستدان اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے چین کو قربانی کا بکرا بنانا بند کر یں۔٭ابوجہ (این این آئی)نائجیریا کے جنوب مشرق میں مشتبہ علیحدگی پسندوں کے دو مختلف حملوں میں4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔٭واشنگٹن (آن لائن) امریکی ریاست ہوائی میں ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔٭ سڈنی(صباح نیوز)آسٹریلیا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی جس کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک اور 10 افراد لاپتہ ہوگئے ۔مصر میں دریائے نیل کے پانی کا رنگ اچانک تبدیل ہونے سے شہریوں میں خوف پید ا ہو گیا ۔٭کیلیفورنیا(این این آئی)امریکہ میں بالخصوص بادام کاشت کرنے والے کسان اس وقت شہد کے ان چھتوں کی چوری سے پریشان ہیں۔٭صنعا،ریاض(نیٹ نیوز،این این آئی ) حجہ میں عرب اتحاد کے 28اہدافی حملوں میں متعددحوثی ہلاک ہوگئے ۔٭نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارت میں ٹرین کے ڈرائیور نے اپنا کچوری کھانے کا شوق پورا کرنے کے لیے ٹرین کو ریلوے پھاٹک پر روک دیا۔