مکرمی،گزشتہ 18 دنوں سے اسرئیل خونخوار پاگل بھیڑئیے کی طرح فلسطین پر حملہ آور ہے، یہ خوانخوار بھیڑیا فلسطینی عوام کو دبوچ رہا ہے جس کا زیادہ تر نشانہ معصوم بچے اور خواتین ہیں۔ اسرائیلی حملے سے غزہ میں فلسطینوں کی شہادتیں تقریباً چھ ہزار سے زائد ہو گئی ہیں جس میں سب سے زیادہ تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔ایک اطلاع کے مطابق اسرئیلی بربریت سے کم و بیش تین ہزار معصوم بچے شہید ہو چکے ہیں اور غزہ سے جو بچوں کی تصویریں اور وڈیوز آ رہی ہیں وہ دل دہلا دینی والی سینہ چیر دینے والی ہیں۔اسرائیل سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور امریکہ اور مغربی طاقتوں کی اسرائیل کو مکمل حمایت حاصل ہے۔فلسطینی بچوں اور خواتین کی آہ و بکا اور نہتے شہریوں کی لاشیں دیکھ کر بھی مسلم ممالک ایک دوسرے کا منہ دیکھ رہے ہیں اور بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں غزہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے ۔مسلم ممالک کے س سربراہان کو چاہیے نہتے فلسطینی عوام کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔(امجد آفتاب( روجھان)