اسرائیل اور غزہ کی جنگ کو ایک ماہ سے زائد ہو گیا ہے مگر لگتا ہے کہ پوری دنیا اندھی،بہری اور گونگی ہو گئی ہے جبکہ اسلامی ممالک صرف فلسطینیوں کی زبانی حمایت کا اعادہ کررہے ہیں جبکہ انہیں تمام اسلامی ممالک سے بھر پور عملی مدد کی ضرورت ہے جنگ میں اب تک ساڑھے چار ہزار سے زائد معصوم بچے ،خواتین اور نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے جبکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریباََ 11 ہزار سے زائد شہادتیں کو چکی ہیں اور غزہ کی 75 فیصد سے زائد عمارتیں مٹی کا ڈھیر بن گئی ہیں جس میں ابھی تک ہزاروں زخمی دبے ہوئے ہیں تمام اسلامی ممالک کو چاہئے کہ وہ فلسطینیوں کو خوراک ،پینے کا پانی اور جان بچانے والی ادویات فوراََ فراہم کریں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسرائیل غزہ کافوری محاصرہ ختم کر کے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنا بند کرے مسلم ممالک میں بھی صیہونی کمپنیوں کی مصنوعات پر پابندی عائد کر کے اس کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات ختم کئے جائیں جبکہ پاکستان میں اسرائیل کی ایکسپورٹ کا مکمل بائیکاٹ بھی کیا جائے۔ (سیدہ سونیا منور)