لاہور( نیٹ نیوز)ممبر صوبائی اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آ ج بھی قوم آپ کے ساتھ ہے ۔ کچھ ممبران اسمبلی آپکو چھوڑ گئے ہیں مگرہم چند لوگ پنجاب اسمبلی سے آج بھی آپ کا ساتھ دے رہے ہیں ۔اللہ آپ کے ساتھ ہے گھبرائیں نہ، ہم ساتھ دیں گے ،مستقبل قریب پھر آپ کا ہے ۔اب اسمبلی سے استعفے دے کر میدان خالی نہ کریں ،حکومت کو مکمل من مانی کرنے کا موقع مل جائے گا،ضمنی انتخابات میں کوئی نہ کوئی اور جگہ بنا لے گا۔ اسمبلی میں ڈٹ کر اپوزیشن کریں اور ڈٹ کر مقابلہ کریں ۔ پاکستان کے لیے ،عالم اسلام کے لیے اور دنیا کے امن کے لیے ، ہم آپ کا ساتھ دیں گے ۔خبردار اورہوشیار ہوجائیں ، ہندوستان کو پتہ چل گیا ہے کہ صرف دس پندرہ ارب میں پوری پاکستانی قوم خریدی جا سکتی ہے ۔ لہذا اب کھربوں روپے اسلحے پر خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ امریکہ کو تو پہلے ہی معلوم تھا کہ پاکستانی پیسے کے لیے اپنی ماں بھی بیچ دیتے ہیں ،عقل کریں اور اپنی آزادی ، خودداری اور پہچان کیلئے جمع ہو جائیں،عمران خان ہمت بڑھاؤ قوم تمہارے ساتھ ہے ۔