کراچی(وقاص باقر92نیوز)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو کچرے سے صاف کرنے کیلئے 3برسوں میں نویں صفائی مہم کا آغاز 4اگست سے ہوگا، وفاقی حکومت کی زیر نگرانی دوہفتوں کی کراچی کلین مہم میں 10ہزار سے زائد رضاکار،سیاسی کارکن ،40سے زائد ارکان اسمبلی شامل ہونگے ،صفائی مہم میں وفاقی اداروں اور نجی شعبے سے حاصل کی گئی مشینری استعمال کی جائے گی، وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر علی زیدی بڑے نالوں کی صفائی، پھرگلیوں اور شاہراہوں سے کچرا صاف کرائیں گے ۔ایک ہزار ٹریکٹرٹرالی،250ڈمپر لوڈرکے ذریعے کچرا ڈمپنگ یارڈ سے لینڈفل سائٹ تک پہنچایاجائے گا، مہم کے اخراجات مخیر حضرات،کاروباری تنظیموں اور کارپوریٹ سیکٹرکی مدد سے پورے کیے جائینگے ۔