لاہور(عمران راج) 92 نیوز چینل کی ساتویں سالگرہ شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خوہشات کے پیغامات، فنکاروں نے 92 نیوز اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اداکار و گلوکار علی ظفر ، گلوکار ساحر علی بگا ،اداکارہ ثنا فخر، اداکار راشد محمود، ترنم ناز، غلام عباس، شازیہ منظور، شیر میانداد، اعجاز وارث اور گلوکارہ حلینا خان سمیت دیگر فنکاروں نے چینل کے مالکان ،انتظامیہ اور تمام سٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پہلے ایچ ڈی پلس چینل نے اپنی خبروں میں سنسی پھیلانے کے بجائے حقیقی خبروں کو ترجیح دی ۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے قومی چینل دن بدن ترقی کرے ، چینل نے حقیقی معنوں میں عوام کی آواز کو بلند کیا ہے اور شوبز کی دنیا اور ثقافت کو پھر پور طریقے سے پرموٹ کر رہا ہے ۔ساحر علی بگا نے کہا کہ چینل عوام کے ساتھ شوبز حلقوں میں بھی خاصی مقبولیت حاصل کر چکا ہے ۔