لاہور (92 نیوزرپورٹ) 92نیوزنے یکم ستمبرکوہی نوازشریف کے وطن واپس نہ آنے کی خبردے دی تھی،ایڈیٹرفورم راناعظیم نے پروگرام’’دی لاسٹ آور‘‘ میں نوازشریف کے نہ آنے کی خبر دی تھی۔ادھر مسلم لیگ (ن ) کے ہنگامی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی رہائشگاہ پرہونے والے اجلاس میں نوازشریف کی صحت کا یک نکاتی ایجنڈا زیر بحث رہا،لیگی قائدنے علاج ادھورا چھوڑ کر واپس آنے کی رضامندی ظاہر کر دی لیکن واپسی پرکوئی سینئررہنمارضامندنہیں ہوااورنوازشریف کوپاکستان واپسی سے روک دیا،لیگی رہنمائوں نے اصرارکیاکہ جب تک صحت یاب نہیں ہوتے ،پاکستان واپس نہ آئیں،شہبازشریف نے ٹیلیفون پرنوازشریف کولیگی ارکان کے فیصلے سے آگاہ کیا۔نواز شریف نے وطن واپسی سے متعلق خاندان،قانونی ٹیم اور پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کرلی،ذرائع کے مطابق خاندان اور پارٹی قیادت نے پہلے علاج پھر وطن واپس آنے کا مشورہ دیا،پیشی کے موقع پر نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پیش کی جائیں گی۔