Common frontend top

آصف محمود


صدر اور وزیر اعظم کی خدمت میں


ایک خط صدر محترم نے وزیر اعظم پاکستان کو لکھا اور ایک خط جناب وزیر اعظم نے صدر مملکت کو بھیجا۔ اقوال زریں کے اس بے روح تبادلے کے بعد دل کر رہا ہے کہ ایک خط ان دونوں بزرگوں کی خدمت میں روانہ کیا جائے اور ان سے درخواست کی جائے کہ آپ ایک دوسرے کا جو حشر نشر کرنا چاہتے ہیں ، شوق سے کریں لیکن ازراہ کرم آئین کو معاف کر دیں۔ آئین آپ دونوں میں سے نہ کسی کی ترجیح ہے نہ آپ دونوں کو اس بات کی کوئی پرواہ ہے کہ آئین کیا کہتا
منگل 28 مارچ 2023ء مزید پڑھیے

بلوچستا ن : انتخابی اصلاحات ضروری ہیں

هفته 25 مارچ 2023ء
آصف محمود
بلوچستان کا مسئلہ محض عسکریت اور دہشت گردی نہیں ہے، جوہری طور پر یہ سماجی اور سیاسی معاملہ ہے۔ اس کا حل بھی محض انتظامی اقدامات سے ممکن نہیں ، اس کے لیے لازم ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سماجی سطح پر بھی ا صلاحات متعارف کرائی جائیں۔ دہشت گردی اور عسکریت کے پیچھے بھلے دشمن ممالک کی سرپرستی اور سرمایہ کاری موجود ہو گی لیکن اس دہشت گردی کو خام مال معاشرے کی سماجی اور سیاسی فالٹ لائن سے ملتا ہے۔ جب تک سماج کی یہ فالٹ لائن نہیں بھری جائے گی،مسئلہ حل نہیں ہو گا۔
مزید پڑھیے


آشیاں در آشیاں

جمعرات 23 مارچ 2023ء
آصف محمود
پروفیسر فتح محمد ملک صاحب سے وہی تعلق ہے جو ایک طالب علم کا ایک صاحب علم سے ہوتا ہے۔ ان کی تحریریں فکری زاد راہ کا کام کرتی ہیں۔ان کے مزاج سے وہی سادگی لپٹی ہے جو ملک معراج خالد مرحوم کا تعارف تھی۔میرے جیسے طالب علم کے لیے یہ باعث افتخارہے کہ اقبال سے علی گیلانی تک ،ہماری محبتوں کے کتنے ہی حوالے سانجھے ہیں۔ سانجھے کیا ہیں ، یہ وہ نعمت ہے جس کا ایک بڑا حصہ ان کی تحریروں سے مجھے گویا میراث میں آیا ہے۔ پروفیسر صاحب کی خود نوشت ، آشیانہ غربت سے آشیاں درآشیاں
مزید پڑھیے


’ ایران جیسا انقلاب‘

منگل 21 مارچ 2023ء
آصف محمود
عمران خان کا مقدمہ کیاہے اور ان کا مطالبہ کیا ہے؟ موجودہ بحران کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ ان دو سوالات کا تفصیلی جواب تلاش کیا جائے ۔ پہلے عمران خان کے مقدمے پر بات کرتے ہیں۔ ا س کے بعد ان کے مطالبے کا جائزہ لیں گے۔ ان کے مقدمے کے دو ادوار ہیں۔ پہلا دور وہ ہے جب وہ اقتدار میں تھے ۔اس دور میں ان کا موقف یہ تھا کہ راہ راست پر صرف تحریک انصاف اور اس کے حلیف ہیں اور ہر وہ سیاسی قوت جو ان کی حلیف نہیں ہے ،لازمی طور پر کرپٹ
مزید پڑھیے


’سیرت چیئر‘

اتوار 19 مارچ 2023ء
آصف محمود
ٓٓشفاء یونیورسٹی میں ’سیرت چیئر ‘ کی افتتاحی تقریب تھی ، برادر محترم ڈاکٹر محمد مشتاق کی دعوت پر وہاں حاضر ہوا تو پہلا تاثر ہی دل کی دنیا آسودہ کر گیا۔ سرکار دو جہاں ﷺ سے جس تقریب کو نسبت ہو، بلا شبہ ، اس کا ہتمام ایسا ہی ہونا چاہیے تھا۔ اہل علم میں سے ڈاکٹر محمدمشتاق ، جج صاحبان میں سے جسٹس قاضی فائز عیسی ، پارلیمان سے سینیٹر مشتاق احمد ، اساتذہ میں سے ڈاکٹر عزیز الرحمان اور عطا اللہ وٹو ، قانون دانوں اور دوستوں سے جناب زاہد محمود راجہ اور برادرم مراد علی اور
مزید پڑھیے



سیاسی اشرافیہ کا مال غنیمت

هفته 18 مارچ 2023ء
آصف محمود
خبر ہے کہ مریم نواز صاحبہ نے پنجاب کے 4 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے عمران خان صاحب نصف درجن حلقوں سے الیکشن لڑ چکے ہیں۔ یقینا بلاول صاحب بھی متعدد حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ یہ سب مقبول رہنما ہیں۔ ہمارے اور آپ کے ووٹ کے جائز حقدار ، نہ بکنے والے ، نہ جھکنے والے ، بے لوث قیادت ، بے داغ ماضی ، کردار کے غازی یقینا سب نشستووں پر کامیاب ہو جائیں گے۔ سوال یہ ہے کہ اس کے بعد کیا ہو گا؟ قانونی پوزیشن یہ ہے کہ ایک آدمی ایک
مزید پڑھیے


کیا زلمے خلیل زاد پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر ہیں؟

جمعرات 16 مارچ 2023ء
آصف محمود
زلمے خلیل زاد نے ٹویٹ کیا اور بتایا کہ پاکستان کو جون کے شروع میں انتخابات کرانے چاہییں۔ سوال یہ ہے کیا زلمے خلیل زاد پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر ہیں؟ داخلی سیاست کی تلخیوں نے ملک کا یہ حال کر دیا ہے کہ اب افغان نژاد امریکی اہلکارہمیں بتا رہے ہیں کہ انتخابات کس مہینے میں ہونے چاہییں۔ زلمے خلیل زاد کا یہ بیان بتا رہا ہے کہ ہم نے اپنا کیا حال کر لیا ہے۔ سیاست کی سیاست دان جانیں کہ وہاں ہر گرہ اپنی کامل حمایت کے علاوہ کچھ سننے کو تیار ہی نہیں لیکن ایک پاکستانی
مزید پڑھیے


کیا بریڈلے شرمن پاکستان کے وائسرائے ہیں؟

منگل 14 مارچ 2023ء
آصف محمود
پاکستانی سیاست میں امریکی مداخلت کے خلاف عمران خان نے جو مقدمہ کھڑا کیا تھا ، وہی مقدمہ اب ان کے قاصد نے امریکی کانگریس کے رکن بریڈلے شرمن کے حضور پیش کر دیا ہے۔ امید کی جانی چاہیے کہ حقیقی آزادی کا یہ سفر اب بریڈ لے شرمن کی رہنمائی میں تمام ہو گا۔غلطی ہائے مضامین کے یہ مظاہر دیکھ کر جان ایلیا یاد آتے ہیں: محبت بری ہے ، بری ہے محبت کہے جا رہے ہیں ، کیے جا رہے ہیں محبت کی طرح امریکی مداخلت بھی بری ہے ، اتنی بری کہ آدمی پکار اٹھتا ہے :
مزید پڑھیے


وزارت ماحولیات اور وائلڈ لائف بورڈ جواب دے

جمعه 10 مارچ 2023ء
آصف محمود
چند روز پہلے ڈی ایچ اے سے ایک تیندوا پکڑا گیا۔ اسے اسلام آباد کے پرانے چڑیا گھر میں رکھا گیا۔ یہاں سے یہ اچانک غائب ہو گیا۔ سوال یہ ہے کہ کیسے؟ وائلڈ لائف بورڈ کے مطابق اس تیندوے کو جنگل میں کسی مقام پر چھوڑ دیا گیا۔لیکن واقفان حال کچھ اور ہی کہانی سنا رہے ہیں۔ ان کا یہ دعوی ہے کہ تیندوا جنگل میں لے جا کر چھوڑا نہیں گیا بلکہ تیندوے نے یہ کام خود ہی کر لیا اور وہ بھاگ گیا ۔ یہاں جو حفاظتی تار لگی ہوئی تھی وہ کہیں سے شکستہ تھی تو تیندوا
مزید پڑھیے


انتخابی نشان : کیا الیکشن کمیشن قانون سے بالاتر ہے؟ (2)

جمعرات 09 مارچ 2023ء
آصف محمود
سیاسی جماعتوں کو دیے جانے والے انتخابی نشانات کے ساتھ ساتھ انتخابی نشانات کی ایک اور فہرست بھی موجود ہے جو آزاد میدواران کے لیے ہے۔ الیکشن کمیشن کی تیار کردہ یہ فہرست بھی الیکشن ایکٹ کی دفعہ 214 کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس میں ایک انتخابی نشان ڈیپ فریزر ہے اور ساتھ ہی ایک نشان ریفریجریٹر ہے۔ ایک جگہ ’میز‘ کو انتخابی نشان کے طور پر درج کیا گیا ہے اور ساتھ ہی 'گول میز' کا انتخابی نشان بھی موجود ہے۔ ایک جگہ رباب ہے تو ساتھ ہی وائلن بھی ہے۔ حیرت ہے کہ الیکشن کمیشن کو کس
مزید پڑھیے








اہم خبریں