Common frontend top

آصف محمود


9 مئی: کیا قانون صرف غریب کے لیے ہے؟


9 مئی کے بعد ملزم کارکنان جیلوں میں پڑے ہیں اور ملزم قیادت مزے کر رہی ہے۔ سوال یہ ہے کیا قیادت قانون سے بالاتر ہے اور قانون کے نفاذ کے لیے کیاعام آدمی ہی باقی بچا ہے؟ کیا اس رویے کو قانون کی حکمرانی کہا جا سکتاہے کہ قیادت کی شہہ پر ایک وقوعہ ہوتا ہے لیکن قانون قیادت کی دہلیز پر دستک نہیں دے پاتا۔ وہ وقوعے میں ملوث عام لوگوں کوپکڑ کر تعزیرکے کوڑے سے ان کی کمر لال اور ہری کر دیتا ہے۔ لیکن سر راہ کہیں قیادت سے ملاقات ہوجائے تو وہ فرط جذبات اور
بدھ 21 جون 2023ء مزید پڑھیے

اور اب بجلی کے بلوں میں ریڈیو پاکستان ٹیکس

هفته 17 جون 2023ء
آصف محمود
ریڈیو پاکستان بحران کا شکارہے ۔ اسے بحران سے نکالنے کے لیے عمائدین ریاست سر جوڑ کر بیٹھے لیکن ڈور کا کوئی سرا ہاتھ نہ آیا۔ پھر سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک ایسا حل بتایا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے اسے فورا قبول فرما لیا ۔کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ حل کیا ہے؟ حل یہ ہے کہ بجلی کے بلوں میں جہاں پی ٹی وی کے لیے ہر بل سے 35 روپے ہتھیا لیے جاتے ہیں، ایسے ہی بجلی کے ہر بل میں ریڈیو پاکستان کے لیے بھی 15 روپے کا ٹیکس شامل کیا جائے۔ یعنی بجلی کے بل
مزید پڑھیے


چیئر مین نادرا کا استعفیٰ: دائروں کا سفر

جمعرات 15 جون 2023ء
آصف محمود
دائروں کا سفر جاری ہے۔ نہ عمران خان نے کچھ سیکھا نہ پی ڈی ایم نے۔ نتیجہ یہ کہ جس اندھی کھائی میں ن لیگ دو دہائیاں پہلے گرتی تھی، اب بھی پوری یکسوئی اوراستقامت کے ساتھ اسی سمت رواں دواں ہے۔ ایک بے بس شہری کے طور بیٹھا سوچ رہا ہوں جب ہم نے غلطیاں وہی پرانی کرنی ہیں تو انجام نیا یا مختلف کیسے ہو سکتا ہے؟ خبر ہے کہ چیئر مین نادرا طارق ملک نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جو لوگ سیاق و سباق سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ استعفیٰ دیا نہیں گیا، استعفیٰ لیا گیا
مزید پڑھیے


''نئے پاکستان'' سے '' نئے امریکہ'' تک

منگل 13 جون 2023ء
آصف محمود
نیا پاکستان بناتے بناتے تحریک انصاف کی قیادت نے نیا امریکہ دریافت کر لیا ہے۔ کولمبس پٹواری کو،کوئی جا کر خبر کرے اس کا کھیل تمام ہوا۔ یہ وہ امریکہ نہیں رہا جس کے نوحے ہاورڈزن، چامسکی اور ولیم بلم نے لکھے تھے، یہ اب نیا اور ڈیجیٹل امریکہ ہے، جس کی انسان دوستی دیکھ کر امریکہ کے سارے گوروں اور کالوں کا ' نچنے نوں دل کردا ' ہے۔ کون کہتا ہے نوے دن میں تبدیلی نہیں آ سکتی۔ قیادت ایماندار ہو تو اس کی دیانتداری اور روحونیات کے اعجاز سے سات سمندر پار ایک
مزید پڑھیے


کیا لوگ تھے؟

پیر 12 جون 2023ء
آصف محمود
جون جنگلوں کا مہینہ ہے۔دوپہر میں جب لُو چلتی ہے توو جنگل بلاتا ہے۔ آوازیں دیتا ہے۔ دور تک جنگل میں جا کر کہیں ایک پہر آدمی بیٹھ جائے تواس پر سکینت اترتی ہے۔ جون مگر میرا ماہ حزن بھی ہے۔ 13 جون کو ملک معراج خالد کا انتقال ہوا اور 22 جون کو میرے نانا چودھری ظہیر الدین گوندل کا۔ نانا کے ہاں میں نے پرورش پائی اور ملک معراج خالدمیرے زمانہ طالب علمی میں یونیورسٹی کے ریکٹرتھے۔ ان دونوں سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔ اگر چہ براہ راست وعظ و نصیحت کرنا ان دونوں کے مزاج میں
مزید پڑھیے



حسینہ واجد کا پاکستان دشمن بیانیہ : حقائق کیا ہیں؟ (2)

هفته 10 جون 2023ء
آصف محمود
جو بیانیہ شیخ مجیب نے دیا ، جسے ہمیشہ بھارت کی سرپرستی حاصل رہی اور جسے اب حسینہ واجد لے کر چل رہی ہیں یہ بیانیہ جھوٹ اور نفرت کا امتزاج ہے۔ حقیقت مگر اس بیانیے سے یکسر مختلف ہے۔ مشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن پر تنقید آج کل فیشن سا بن چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن سے بہت پہلے مکتی باہنی کے گوریلے غیر بنگالیوں کا قتل عام شروع کر چکے تھے۔ گاؤں کے گاؤں قتل کیے گئے اور عورتوں کی عزتیں لوٹی گئیں۔ سیاسی مسائل یقینا موجود تھے لیکن ایک تو
مزید پڑھیے


حسینہ واجد کا پاکستان دشمن بیانیہ : حقائق کیا ہیں؟

جمعرات 08 جون 2023ء
آصف محمود
بنگلہ دیش میں اگلے سال کے شروع میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ انتخابات کی آمد کے ساتھ ہی حسینہ واجد پاکستان سے نفرت کے بیانیے کی آگ کو پھر سے بھڑکا رہی ہیں۔ ایک طرف پاکستان سے محبت کرنے ولے البدر کے رضاکاروں کو پھانسیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے تو دوسری جانب پاکستان کے خلاف ’ وار کرائم‘ کا بیانیہ حسینہ واجد کی سرپرستی میں پھیلایا جا رہا ہے۔ ہمارے ہاں داخلی سیاست کے جھگڑوں نے ہمیں یوں الجھا رکھا ہے کہ ہم صورت حال کی سنگینی کا احساس نہیں کر پا رہے۔ سمجھنے کی بات
مزید پڑھیے


بیلٹ پیپر پر NOTA کا آپشن: وقت کی ضرورت ……(2)

منگل 06 جون 2023ء
آصف محمود
ہمارے ہاں ایک امیدوار میدان میں ہو تو اسے بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیا جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ بلا مقابلہ انتخاب میں عوام کی رائے کدھر گئی؟ کسی نے کسی حلقے میں جوڑ توڑ سے مخالف امیدوار کو اپنے حق میں دست بردار کرا لیا تو کیا محض اس واردات میں مہارت پر اسے کامیاب تصور کر لیا جائے؟ وہ NOTA کی چھلنی سے کیوں نہ گزرے؟ امیدواران میں سے بھلے اس کے مقابلے میں کوئی نہ ہو لیکن حلقے کے عوام کے اجتماعی شعور کو فیصلے کے اختیار سے کیوں محروم کیا جائے؟ہمارے نظام میں ووٹر
مزید پڑھیے


بیلٹ پیپر پر NOTA کا آپشن : وقت کی ضرورت

هفته 03 جون 2023ء
آصف محمود
آج یا کل ، انتخاب تو ہونے ہی ہونے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہم با معنی انتخابات کے لیے سنجیدہ ہیں؟ اگر اس کا جواب ہاں میں میں ہے تو ہمیں چند پہلووں پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا۔ انتخابات میں ووٹر کے حق انتخاب کا شہرہ تو بہت ہے لیکن عملی طور اس حق انتخاب کو محدود تر کر دیا گیا ہے۔ دستیاب امیدواران میں سے ووٹر نے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ اسے یہ حق نہیں ہے کہ وہ کہے ، مجھے ان میں سے کوئی بھی امیدوار پسند نہیں۔ یہ کسی کو منتخب
مزید پڑھیے


تحریک انصاف : بصیرت یا لابنگ؟

جمعرات 01 جون 2023ء
آصف محمود
کیا وجہ ہے کہ تمام شرائط پوری کر دینے کے باجود آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ معاملہ نہیں کر رہا؟ یہ اچانک آئی ایم ایف پاکستان کے آئین کا محافظ کیسے بن گیا کہ اس نے پاکستان سے معاملات آئین کے مطابق چلانے اور انتخابات کا مطالبہ کر دیا؟ بے شک معاملات آئین کے مطابق ہی چلنے چاہئیں لیکن اس سے آئی ایم ایف کا کیا تعلق؟ کیا آئی ایم ایف یہ شرط دنیا کے باقی ممالک کے ساتھ بھی رکھتا ہے یا اس کا ہدف صرف پاکستان ہے؟ نیز یہ کہ خود پاکستان میں آئین کی حرمت کا
مزید پڑھیے








اہم خبریں