Common frontend top

ارشاد احمد عارف


بس بھئی بس زیادہ بات نہیں…


مریم نوازشریف دل کی زبان لب پر لے ہی آئیں‘ کہا: فوج سے بات ہو سکتی ہے لیکن پہلے عمران خان کی حکومت ختم ہو‘ سلیکٹڈ گھر چلا جائے‘ ختم کیسے ہو اور عمران خان کیوں گھر چلا جائے؟ یہ سوال بی بی سی کے نمائندے نے پوچھا نہ میاں صاحب کی صاحبزادی نے وضاحت کی‘ ماضی مگر ایسی بے شمار مثالوں سے بھرا پڑا ہے جب کسی سیاستدان اور سیاسی پارٹی نے اسٹیبلشمنٹ سے ساز باز کر کے برسر اقتدار حکومت کو گھر بھجوایا۔ 1989ء میں اسلامی جمہوری اتحاد نے محترمہ بینظیر بھٹو کی منتخب حکومت کے خلاف عدم
اتوار 15 نومبر 2020ء مزید پڑھیے

بلاول خوش مگر مزار قائد کا تقدس؟

جمعرات 12 نومبر 2020ء
ارشاد احمد عارف
کراچی واقعہ پر آرمی چیف کا نوٹس میاں نواز شریف کے سوا سب کو بھایا‘ کور کمانڈر کراچی کی طرف سے انکوائری رپورٹ اور ذمہ دار فوجی افسروں کو اپنے مناصب سے ہٹانے کے فیصلے پر بلاول بھٹو نے اظہار اطمینان کیا‘ میاں نواز شریف نے البتہ اسے بھی اصل ذمہ داروں کو بچانے کی کارروائی قرار دیا‘ آئی ایس پی آر کے سابق ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کا ایک ٹویٹ سابق وزیر اعظم کو آج تک نہیں بھولا‘Report Rejectedلکھ کر میاں صاحب نے دل کی بھڑاس نکالی‘ کم و بیش تین ساڑھے تین سال سے سینے میں
مزید پڑھیے


ٹرمپ‘ امریکی میڈیا اور علامہ حسین میر کاشمیری

منگل 10 نومبر 2020ء
ارشاد احمد عارف
امریکی صدارتی انتخابات عالمی خبروں اور تبصروں کا موضوع ہر چارسال بعدبنتے ہیں‘ لطیفوں ‘ جگتوں اور انہونیوں کا ہدف غالباً پہلی بار بنے‘ ایک بار 2000ء میں نائب صدر الگور نے جارج ڈبلیو بش جونیئر کے مقابلے میں جیت کا دعویٰ کیا اور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا مگر عدالتی فیصلہ آنے پر تحفظات کے باوجود جارج بش کو صدر مان لیا اور کہا کہ میں امریکہ میں جمہوریت کی خاطر متنازعہ الیکشن اور عدالتی فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں مگر ڈونلڈ ٹرمپ فی الحال عوامی فیصلہ ماننے کے موڈ میں ہیں نہ پنسلوانیا اور دیگر ریاستوں کی عدالتوں کے
مزید پڑھیے


اے خانہ برانداز چمن کچھ تو ادھر بھی

اتوار 08 نومبر 2020ء
ارشاد احمد عارف
تاریخ تو یاد نہیں‘ اتنا یاد ہے گندم کی فصل زیر کاشت تھی جب ایک مختصر ملاقات میں‘ میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تجویز پیش کی کہ گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا جائے اور زیادہ نہ سہی‘ کم از کم سولہ سو روپے فی من ضرور مقرر کی جائے تاکہ کسان کی حوصلہ افزائی ہو اور ملک گندم آٹے کے بحران کا شکار نہ ہو‘ موقع پر موجود صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے میری تائید کرتے ہوئے سولہ سوسے بھی زیادہ امدادی قیمت کا مطالبہ کیا‘ مگر وزیر اعلیٰ نے کہا چودہ سو روپے
مزید پڑھیے


گلاب چہرے پہ جھیل آنکھیں

جمعرات 05 نومبر 2020ء
ارشاد احمد عارف
’’اے میری سرگزشت پڑھنے والو!جان لو کہ میں ‘ جو امیر تیمور ہوں اور دنیا والے جس کا نام سن کر تھر تھر کانپنے لگتے ہیں تو مجھ جیسا گیلان کے علاقے سے سرپہ پائوں رکھ کر بھاگنے پر مجبور ہو گیا۔ جس چیز نے مجھے بھاگنے پر مجبور کیا وہ گیلان کی حد سے زیادہ خوبصورت عورتیں تھیں۔ میں نے دنیا کے کسی خطے میں گیلان ایسی خوبصورت اور دلربا عورتیں نہیں دیکھیں اور اگر یہ کہوں کہ گیلان ایک بہشت ہے جہاں حوریں ہی حوریں ہیں تو غلط نہ ہو گا۔ گیلان کی تمام عورتیں سفید رنگ اور
مزید پڑھیے



اگر آں ترک شیرازی

منگل 03 نومبر 2020ء
ارشاد احمد عارف
’’بخارا کی حکومت اپنے ایک افسر کو سونپنے کے بعد میں سمرقند کی جانب روانہ ہوگیا۔ ابھی مجھے سمرقند پہنچے چند ہی دن گزرے تھے کہ میں نے ایک حیرت انگیز خواب دیکھا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ ایک بہت ہی اونچی سیڑھی میرے سامنے کھڑی ہے۔ اگرچہ اس کا نچلا حصہ زمین پر ہے لیکن بالائی حصہ کہیں ٹیک لگائے نظر نہیں آتا۔ مجھے یہ سیڑھی دیکھ کر بہت حیرت ہوئی اور اپنے آپ سے کہنے لگا کہ یہ سیڑھی جس کا بالائی حصہ کہیں ٹیک لگائے ہوئے نہیں تو یہ کیسے ہوا میں کھڑی ہوئی ہے اور زمین پر
مزید پڑھیے


ٹھوکریں کھاتے پھرو گے ان کے در پر پڑرہو

جمعرات 29 اکتوبر 2020ء
ارشاد احمد عارف
کئی ماہ تک مسلمانوں پر بیت اللہ اور روضہ رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دروازے بند رہے ع مومن کی فراست ہو تو کافی ہے اشارہ سمجھے اور سدھرے ہم پھر بھی نہیں‘ فرانس کے انتہا پسند اور بنیاد پرست صحافی‘ دانشور اور سیاستدان وقتاً فوقتاً آزادی اظہار کے نام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس پر حملہ آور ہوا کیے اور مسلمان اکابرین اسے محدود طبقے کا انفرادی فعل قرار دے کر نظر انداز کرتے رہے مگر اب فرانسیسی صدر میکرون نے سرکاری طور پر گستاخانہ خاکے بنانے اور ان کی نمائش کرنے
مزید پڑھیے


جمہور کے ابلیس ہیں ارباب سیاست

جمعرات 22 اکتوبر 2020ء
ارشاد احمد عارف
کراچی میں مزار قائد پر سیاسی نعرے بازی، اندراج مقدمہ، کیپٹن صفدر کی گرفتاری،رہائی، مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی کی تلملاہٹ، بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کے حُزینہ بیانات اور سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کی بغاوت پر مجھے اقبالؒ یاد آئے ؎ جمہور کے ابلیس ہیں ارباب سیاست باقی نہیں اب میری ضرورت تہہ افلاک اقبالؒ صرف فلسفی اور شاعر نہ تھے، عملی سیاستدان اور آل انڈیا مسلم لیگ کے سرگرم رہنما رہے، اس دور کی سیاست کا عملی مشاہدہ ان کے شعر سے جھلکتا ہے۔ مریم نواز شریف فاتحہ خوانی کے لیے مزار قائد پر حاضر ہوئیں، مسلم لیگ
مزید پڑھیے


کون اس شہر میں سنتا ہے فغانِ درویش

جمعه 16 اکتوبر 2020ء
ارشاد احمد عارف
دمشق میں شیخ سعدی شیرازی نے قحط سے گھبرا کر لوگوں کو عشق بھولتے بھلاتے دیکھا اور پکار اٹھے ؎ چناں قحط سالے شد اندر دمشق کہ یاراں فراموش کروند عشق پاکستان میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قحط کے آثار ہیں نہ اشیائے خورو نوش کی قلت‘ زرعی ملک میں جہاں بارشیں امسال اور سال گزشتہ وقت پر ہوئیں‘اجناس کی پیداوار بھی تسلی بخش ہے قحط ہونا بھی نہیں چاہیے‘ مہنگائی مگر حکومت کے قابو میں آرہی ہے نہ حکمران عوام کو حقیقی اسباب بتانے کے قابل ہیں‘ مہنگائی کے سبب تحریک انصاف کے ووٹروں
مزید پڑھیے


پنج رکن اسلام دے‘تے چھیواں فریدا ٹُک

جمعه 09 اکتوبر 2020ء
عا رف نظا می
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا قیام اور اپوزیشن کی طرف سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان دلچسپ موضوع ہے جس پر یار لوگ اپنے مزاج‘ترجیحات اور خواہشات کے مطابق طبع آزمائی کر رہے ہیں۔ایک طبقہ اس تحریک سے سول بالادستی کا سورج طلوع ہوتا دیکھ رہا ہے اور کسی کے دل و دماغ میں نئے انتخابات اور ایوان اقتدار میں داخلے کی آرزو انگڑائیاں لینے لگی ہے‘ حزب اختلاف کو یقین کامل ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں یہ سیاسی اتحاد عمران خان کا دھڑن تختہ کرنے میں ضرور کامیاب ہو گا کہ بقول شخصے ہمارے دیرینہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں