Common frontend top

ارشاد احمد عارف


آغا جی


معروف صحافی محمد رفیق ڈوگر نے اپنی آپ بیتی ’’ڈوگر نامہ‘‘ میں ماضی کی بعض اہم سیاسی و صحافتی شخصیات کی جو تصویر کشی کی ہے وہ نام بڑے اور درشن چھوٹے یا اونچی دکان پھیکے پکوان کی عمدہ مثال ہے۔ لیکن سبھی ایسے نہ تھے‘ ہو بھی نہیں سکتے۔ آغا شورش کاشمیری کے بارے میں مثبت اور منفی بہت کچھ لکھا گیا‘ رفیق ڈوگر صاحب نے بھی دونوں پہلوئوں پر روشنی ڈالی مگر دو واقعات ایسے بیان کیے جو نوجوان صحافیوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ دلیری ‘ کشادہ ظرفی‘ اور بے نیازی کا وصف ایک صحافی کو دوسروں
جمعرات 17  ستمبر 2020ء مزید پڑھیے

چور کا ہاتھ ، وزیر کی زبان کاٹ دو

منگل 15  ستمبر 2020ء
ارشاد احمد عارف
پرانی حکایت ہے ایک بادشاہ نے جنگل میں شکار کے دوران کمہار کو دیکھا کہ گدھے ایک قطار میں چل رہے ہیں اور کوئی گدھا اِدھر اُدھر نہیں ہوتا، حیرت زدہ بادشاہ نے پوچھا ’’گدھوں کو یہ نظم و ضبط تم نے کیسے سکھایا‘‘، کمہار نے جواب دیا،’’ بادشاہ سلامت جب کوئی گدھا اِدھر اُدھر ہوتا ہے میں ڈنڈے سے اس کی خوب ٹھکائی کرتا ہوں‘ شام کو گھاس نہیں ڈالتا، نہیں دیکھتا کہ وہ بوجھ زیادہ اٹھاتا ہے یا کم، اس کی ڈھینچوں ڈھینچوں بھی نہیں سنتا‘‘، بادشاہ کو عقلمند کمہار پسند آیا اور اسے منصف مقرر کر دیا،
مزید پڑھیے


’’سچ تو یہ ہے‘‘

اتوار 13  ستمبر 2020ء
ارشاد احمد عارف
علامہ عبدالستار عاصم نے پاکستان کے نیک نام بیورو کریٹ تحریک پاکستان کے نامور محقق اور مہربان دوست ڈاکٹر صفدر محمود کی کتاب’’سچ تو یہ ہے‘‘ تاخیر سے ارسال کی‘11ستمبر گزر چکا ہے اور میڈیا پر موٹر وے لنک روڈ پر ایک خاتون سے انسان نما دو وحشی درندوں کے غیر انسانی سلوک کے چرچے ہیں‘ لیکن کچھ عرصے سے ہمارے میڈیائی دانشور اور بعض نام نہاد محقق تحریک و تاریخ پاکستان‘ قائد اعظمؒ اور لیاقت علی خان سے بغض و عناد یا کسی مخصوص مقصد کے تحت غلط فہمیاں پھیلانے میں مصروف ہیں ان کے ازالے کی کوششوں کو
مزید پڑھیے


مژگاں تو کھول شہر کو سیلاب لے گیا

جمعه 11  ستمبر 2020ء
ارشاد احمد عارف
موٹر وے پاکستان کی محفوظ ترین شاہرا ہ ہے اور موٹر وے پولیس نیک نام‘مستعد اور فرض شناس سول ادارہ ‘ گزشتہ روز مگر موٹر وے پر ایک خاتون کے ذاتی گاڑی سے اغوا اور اس کے دو بچوں کے سامنے زیادتی کے واقعہ نے تحفظ کے احساس اور فرض شناسی کے تاثر کو ملیا میٹ کر دیا‘ پتہ چلا کہ سندھ و پنجاب کے دور دراز علاقوں میں رائج لاقانونیت اور درندگی کے کلچر نے موٹر وے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور موٹر وے پولیس پر بھی آہستہ آہستہ پنجاب پولیس کا رنگ غالب آ گیا
مزید پڑھیے


انعام یا امتحان

جمعرات 10  ستمبر 2020ء
ارشاد احمد عارف
ایک بار پاک فوج کے ویژنری جرنیل حمید گل مرحوم سے دوران ملاقات ان کی ریٹائرمنٹ پر بات چل نکلی، کہنے لگے تین عشرے سے زائد فوج میں خدمات انجام دینے کے باوجود ایک لمحے کے لیے میں یہ بھول گیا کہ فوجی ڈسپلن کیا ہے؟ میں صدر غلام اسحق خان اور وزیر اعظم نواز شریف دونوں کا چہیتا تھا اور جب آرمی چیف جنرل آصف نواز نے میرا تبادلہ ملتان کور سے آرڈی ننس فیکٹری میں کیا تو دونوں نے مجھے تھپکی دی کہ فوری جوائننگ کی ضرورت نہیں ہم آرمی چیف سے بات کرتے ہیں۔ شاندار فوجی کیریئر،
مزید پڑھیے



تشکر

منگل 08  ستمبر 2020ء
ارشاد احمد عارف
15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کی نوید ہے‘ رسیدہ بود بلائے ولے بخیر گذشت۔ پاکستانی قوم پر اللہ تعالیٰ نے خاص کرم کیا‘ رحمت ربّ جوش میں آئی اور طبی سہولتوں سے محروم منصوبہ بندی سے نابلداور حفاظتی تدابیر سے بے پروا قوم پر نازل ہونے والی مصیبت ٹل گئی۔ ؎ جے ویکھاں میں عملاں ولے‘ کجھ نئیں میرے پلّے جے ویکھاں تیری رحمت ولے‘ بلّے بلّے بلّے یہ رحمت ربّ کے سوا کیا ہے کہ دنیا بھر میں سائنسی برتری‘ تکنیکی بالادستی اور طبّی مہارت کا ڈھنڈورا پیٹنے والا امریکہ
مزید پڑھیے


مقتول خود گرا تھا‘ خنجر کی نوک پر

اتوار 06  ستمبر 2020ء
ارشاد احمد عارف
بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن اور محمود خان اچکزئی کی جماعت پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما عبدالمجید اچکزئی کی باعزت رہائی پر غالب یاد آئے ؎ حیراں ہوں‘ دل کو روئوں کہ پیٹوں جگر کو میں مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں عبدالمجید اچکزئی نے 2017ء میں دن دیہاڑے کوئٹہ کے جی پی او چوک پر اپنی مہنگی گاڑی ٹریفک سارجنٹ پر چڑھا دی‘ جو بے چارہ موقع پر جاں بحق ہو گیا‘ محمود خان اچکزئی کے قریبی عزیز اور سیاسی ساتھی عبدالمجید اچکزئی نے موقف اختیار کیا کہ گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا
مزید پڑھیے


آسان حج

جمعه 04  ستمبر 2020ء
ارشاد احمد عارف
فریضہ حج کی ادائیگی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت ہر کلمہ گو کی دلی خواہش ہے اور اس مقصد کے لئے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زندگی بھر پائی پائی جوڑ کر زاد راہ اکٹھا کرنا کارثواب سمجھتے ہیں اکثر یوں بھی ہوتا ہے کہ جب مطلوبہ رقم جمع ہو جاتی ہے اور عشاق تیاری شروع کر دیتے ہیں تو اچانک اخراجات حج بڑھنے کا مژدہ سننے کو ملتا ہے ساری تیاریاں دھری کی دھری رہ جاتی ہیں‘ چند روز قبل ایک خوش رو‘ خوش طبع‘ خوش لباس اجنبی میرے دفتر تشریف لائے‘
مزید پڑھیے


آزمائش

جمعرات 03  ستمبر 2020ء
ارشاد احمد عارف
فیصلہ اب میاں نواز شریف کا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت ہی نہیں نیب مقدمات میں ماتحت عدالت کی سزا کالعدم کرانا وطن واپسی کے بغیر ممکن نہیں اور پاکستان پہنچنے پر گرفتاری کا خطرہ ہے‘ جیل یاترا کاخطرہ مول لئے بغیر نہ تو عدالت سے ضمانت مل سکتی ہے نہ ماتحت عدالتوں سے ملنے والی سزائوں سے بریت کی اُمید۔ ؎ غرض دو گونہ عذاب است جان مجنوں را بلائے صحبت لیلیٰ و فرقت لیلیٰ میاں صاحب نازو نعمت میں پلے بڑھے ‘ کسی آدرش ‘ اعلیٰ مقصد کے لئے نہیں ‘اقتدار کے مزے لوٹنے‘ کاروباری فوائد حاصل
مزید پڑھیے


اسبابِ زوال سلطنت

منگل 01  ستمبر 2020ء
ارشاد احمد عارف
ان دنوں ڈاکٹر محمد عزیر کی کتاب ’’تاریخ سلطنت عثمانیہ‘‘ زیر مطالعہ ہے، ارطغرل کے صاحبزادے عثمان کے علاوہ سلطان محمد فاتح اور سلیمان اعظم نے سلطنت عثمانیہ کو عروج بخشا، تاہم مورخین کے نزدیک سلطنت عثمانیہ کے زوال میں بھی سلیمان اعظم کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ’’تاریخ سلطنت عثمانیہ‘‘ کا ایک باب نذر قارئین ہے جو آج بھی کسی ریاست اور اس کے حکمرانوں کے لیے چشم کشا ہونا چاہئے۔ ڈاکٹر محمد عزیر لکھتے ہیں:۔ خون کے جن چھینٹوں سے سلیمان کا دامن داغ دار نظر آتا ہے، ان میں سے ایک اس کے وزیر ابراہیم
مزید پڑھیے








اہم خبریں