Common frontend top

ارشاد احمد عارف


بلاول بھٹو‘ چھپے رستم نکلے


شنگھائی تعاون تنظیم بلا شبہ اہم فورم ہے اور پاکستان اس فورم کو اپنے سفارتی و اقتصادی مفادات کے لئے بحسن و خوبی استعمال کر سکتا ہے مگر بھارتی شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی بنفس نفیس شرکت؟ اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا! گزشتہ کئی برس سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔5۔ اگست کے اقدام کے بعد پاکستان نے بھارت سے تجارت معطل کر رکھی ہے اور 2021ء میں بھارت کی طرف سے اجیت دوول کے ذریعے مذاکرات کی پیشکش مسترد کرنے کے
جمعرات 27 اپریل 2023ء مزید پڑھیے

یہ کس دور میں مجھ کو جینا پڑا ہے

منگل 25 اپریل 2023ء
ارشاد احمد عارف
آڈیو اور ویڈیو لیکس کے اس موسم میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ساس صاحبہ بیگم ماہ جبین نون اور مفکر پاکستان علامہ اقبال کے قریبی مگر جونیئر ساتھی بیرسٹر خواجہ عبدالرحیم کی بہو رافعہ طارق رحیم کے مابین ٹیلی فونک گفتگو کا منظر عام پر آنا میرے لیے ہرگز باعث حیرت نہیں۔نوجوان نسل کو علم نہیں کہ خواجہ طارق رحیم کے والد بیرسٹر عبدالرحیم چودھری رحمت علی کے ساتھ کیمبرج یونیورسٹی میں زیر تعلیم رہے اور اسلم خٹک سمیت تین لوگ تھے جو1940ء کی قرارداد پاکستان سے کئی سال قبل ’’پاکستان‘‘ کے تصور کا پرچار کرتے رہے۔ لفظ
مزید پڑھیے


نظریہ ضرورت کی تدفین

بدھ 05 اپریل 2023ء
ارشاد احمد عارف
سیاستدانوں نے ماضی سے کوئی سبق سیکھا یا نہیں؟ راوی بے چارہ بوجہ شرمندگی کچھ لکھ نہیں پایا۔ عدلیہ نے البتہ منگل کے روز الیکشن کمیشن کے ایک غیر آئینی‘ غیر قانونی فیصلے کو کالعدم قرار دے کر یہ ثابت کیا کہ اس نے ماضی سے سبق سیکھا‘ جسٹس منیر‘ جسٹس انوارالحق اور جسٹس ارشاد حسن خان کی طرح حکمران اشرافیہ کا دبائو قبول کیا نہ خوف‘ مصلحت اور نظریہ ضرورت کا شکار ہوئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال‘ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر نے آئین اور قانون کی روشنی میں جو درست سمجھا‘ اس پر عمل کیا اور
مزید پڑھیے


روٹی بندہ کھا جاندی اے

بدھ 29 مارچ 2023ء
ارشاد احمد عارف
اچھا خاصہ کالم سوچ لیا تھا، بس لکھنے کی دیر رہ گئی تھی، زندگی بھر لکھنے کی مشق کی ہے، سوچنے میں وقت لگتا ہے لکھنے میں نہیں مگر عادتاً ٹی وی لگا لیا، ساہیوال میں آٹے کی تقسیم پر بھگدڑ مچی، دو خواتین موقع پر جاں بحق اور پینتالیس زخمی ہو گئیں۔ سارا کالم ذہن سے محو ہو گیا اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کے حصول میں جان گنوانے والے مرد و زن نے دل و دماغ کو جکڑ لیا۔ ایک زرعی ریاست نے حاتم طائی کی قبر پر لات ماری، صرف دو صوبوں پنجاب اور خیبرپختونخوا
مزید پڑھیے


جنرل(ر) باجوہ کا مبینہ انٹرویو

پیر 27 مارچ 2023ء
ارشاد احمد عارف
زندگی بھر اپنی جان پہچان کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسروں اور جوانوں سے یہی سنا کہ دوران جنگ اگر کسی فوجی جوان یا افسر کو گولی لگ جائے ‘ وہ زخمی ہو یا شہید تو اس کے ساتھی بالخصوص سینئر جان پر کھیل کر اسے پچھلے مورچے میں لاتے‘ زندہ ہونے کی صورت میں مرہم پٹی اور شہادت کا اعزاز ملنے پر تجہیز و تکفین کا بندوبست کرتے ہیں۔ کبھی کوئی سینئر اپنی جان بچانے کے لئے جونیئر کو دشمن کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑتا۔ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے آرمی چیف کے اعلیٰ ترین منصب
مزید پڑھیے



یہ عالم ’’خوف‘‘ کا دیکھا نہ جائے

جمعه 24 مارچ 2023ء
ارشاد احمد عارف
1977ء میں جنرل ضیاء الحق نے عنان اقتدار سنبھالی تو پہلی نشری تقریر میں قوم سے 90دن میں عام انتخابات کرانے کا وعدہ کیا اور کہا حکومت کی باگ ڈور منتخب نمائندوں کو سونپ کر اپنے ساتھیوں سمیت بیرکوں میں واپس چلے جائیں گے۔حفاظتی نظر بندی سے رہائی کے بعد ذوالفقار علی بھٹو لاہور آئے تو ان کا شاندار استقبال ہوا اور ان کے سیاسی مخالفین کے علاوہ جنرل ضیاء الحق نے بھانپ لیا کہ اگر 90دن میں انتخابات ہوئے تو ذوالفقار علی بھٹو دوبارہ اقتدار میں واپس آ جائیں گے‘ بھٹو صاحب نے لاہور ہی میں اعلان کیا کہ
مزید پڑھیے


تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو

اتوار 12 مارچ 2023ء
ارشاد احمد عارف
دانا کہتے ہیں کہ جمہوری ریاست میں حکومت بنتی اکثریت سے‘ چلتی حکمت سے ہے۔ پاکستان کے سیاستدانوں اور حکمران اشرافیہ نے ہمیشہ حکمت و دانش اور دانائی کی مٹی پلید کی مگر اس قول کو غلط ثابت کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور موجودہ حکمران اتحاد نے لگا رکھا ہے‘ مخالفین بالخصوص عمران خان روز اوّل سے یہ ثابت کرنے میں مصروف کہ موجودہ حکومت اکثریت کے بل بوتے پر نہیں کسی مُنہ زور طاقتور کی ذاتی خواہش اور خاندانی و گروہی مفاد کی تکمیل کے لئے قائم ہوئی اور حکمران ٹولہ جس کے سبب تین تین چار
مزید پڑھیے


سرائیکی وسیب ۔ایک آتش فشاں

جمعه 10 مارچ 2023ء
ارشاد احمد عارف
پروفیسر عزیز شاہد سرائیکی وسیب اور زبان کے اساطیری شاعر نور محمد سائل ڈیروی کے فرزند ارجمند ہیں‘ سائل ڈیروی گورنمنٹ کالج ڈیرہ غازی خان میں درجہ چہارم کے ملازم‘ درویش منش انسان تھے مگر اپنے شعری مرتبے کی بنا پر ڈیرہ غازی خان کی ادبی محافل میں ہمیشہ کرسی صدارت پر بٹھائے جاتے اور پرنسپل کے علاوہ‘ کمشنر و ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان سامعین میں بیٹھ کر انہیں داد دیتے۔سائل ڈیروی کی ایک غزل کے دو اشعار قارئین کے ذوق مطالعہ کی نذر ؎ ضمیر یں دی جرأت کو زنجیر پے گئی لائے لب تے تالے
مزید پڑھیے


سرائیکی وسیب ۔ایک آتش فشاں

جمعرات 09 مارچ 2023ء
ارشاد احمد عارف
ہفتہ رفتہ سرائیکی وسیب میں گزرا‘ جام پور میں سردار جعفر خان لغاری مرحوم کی وفات سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخابات کے نتائج سے پورے ملک میں حیرت و استعجاب کی لہر دوڑی‘ مگر جنوبی پنجاب میں کسی کو تعجب نہ ہوا‘ پیاس و افلاس کا مارا جنوبی پنجاب ان دنوں حکمران اتحاد سے نالاں ہے۔بارشیں نہ ہونے سے پانی‘ مہنگائی کے سبب کھاد اور قومی سطح پر معاشی بدحالی کے باعث روزگار کی قلت نے سب سے زیادہ جنوبی پنجاب کے محروم و مظلوم عوام کو متاثر کیا اور بدلتے موسم کے ساتھ
مزید پڑھیے


صدر نے کھڑکی کھولی

بدھ 22 فروری 2023ء
ارشاد احمد عارف
قانونی اور آئینی بحث تو قانون دانوں کو زیبا ہے کہ وہ آئین اور قانون میں درج ہر لفظ‘ جملے‘ نقطے‘ شوشے کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ بظاہر مگر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 9 اپریل کو صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کرانے کا حکم جاری کر کے اس آئینی‘ سیاسی اور قانونی ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کی سعی مشکور کی جو دونوں صوبوں کے گورنرصاحبان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی بے عملی اور گومگو پالیسی کے سبب پیدا ہوا اور قومی بحران میں تبدیل ہورہا ہے۔ آئین واضح ہے کہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں