Common frontend top

ارشاد محمود


یہ وقت بھی گزرجائے گا


گزشتہ چندہفتوں میں دنیا کی ہیت ہی بدل گئی۔ عالم انسانیت پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے ۔رنگ ونسل ،امیر غریب کی تمیز باقی نہ رہی۔ گھروں میں لوگ محصور ہوگئے اور شہر سنسان۔ گویا کہ قیامت سے پہلے قیامت برپا ہوچکی ہو ۔ تین چار ہفتوں کی تنہائی نے انسانوں کو اپنے طرزفکر اور رویوں پر ازسر نو غور کا موقع بھی دیا ۔ آخر ایسا کیا ہوا کہ بنی نوع انسان پر ایک عالمگیر افتاد آن پڑی ۔ ایک ایسی افتاد جس کے سامنے طبی ماہرین ہی نہیں جدید سائنس کے عقبری بھی ہاتھ باندھے بے بسی کی تصویر
پیر 30 مارچ 2020ء مزید پڑھیے

کرونا وائرس ہے یا حیاتیاتی ہتھیار

پیر 16 مارچ 2020ء
ارشاد محمود
یورپ اور چین پر ہو کا عالم طاری ہے۔ کرونا وائرس نے ایک عالم کو ہیبت زدہ کردیاہے ۔ہلاکتوں کی تعداد ہزار وں تک پہنچ چکی ہے۔کرونا ایک وائرس نہیں بلکہ ایک ایسی وبا ہے جس کی معلوم انسانی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔شرق سے غرب اور شمال سے جنوب تک جس نے یکساں خلق خدا کو خوف و ہراس کا شکار کیا۔ عام وخاص سب ہی اس کے خوف سے ہلکان ہوئے جاتے ہیں۔ امیر وغریب ، ترقی یافتہ اور پسماندہ ممالک کی تمیز مٹ گئی۔ ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود وایاز۔ ایسی کوئی وباتاریخ انسانیت میں
مزید پڑھیے


عورتوں کا دن : سماجی اور فکر ی تبدیلی درکار ہے

پیر 09 مارچ 2020ء
ارشاد محمود
کل دنیا بھر میں عورتوں کا دن منایاگیا۔ عورتوں کی عظمت، جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ان کی ترقی او رخوشحالی کے لیے نت نئے منصوبے شروع کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔اس کے برعکس پاکستان میں اس موضوع پر بہت ہی منفی انداز میں لے دے ہورہی ہے۔دنیا جہاں کے مسائل اور موضوعات چھوڑ کر لکھاری، خطیب اور صحافی سارا زوربیان یہ ثابت کرنے پر صرف کررہے ہیں کہ میرا جسم میری مرضی کا نعرہ ہماری معاشرتی اور مذہبی اقدار سے ہم آہنگ ہے یا نہیں؟ اس سے جنسی تلاذ نظر آتاہے یا پھر عورتوں کے
مزید پڑھیے


صدی کی سب سے بڑی ڈیل

پیر 02 مارچ 2020ء
ارشاد محمود
امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کوبلامبالغہ اس صدی کی سب سے بڑی ڈیل قراردیا جاسکتاہے۔نظریاتی ، سیاسی اور مذہبی نقطہ نظر سے متحارب فریقین بالاخر مذاکراتی میزپر بیٹھے۔ دودہائیوں تک سائے کی طرح ایک دوسرے کا تعاقب کرنے والے گروہوں نے لگ بھگ ایک لاکھ شہریوں کا خون بہایا۔ ماضی کے قیدی بننے کے بجائے انہوں نے زمینی حقائق کو تسلیم کیا اور قطر کے درالحکومت دوحہ میں بقائے باہمی کا معاہدہ کرلیا۔ ایک ایسا معاہدہ جس کی نظیر عصری تاریخ میں تلاش نہیں کی جاسکتی۔ بے سروسامان اور جدید ٹیکنالوجی سے نابلد گروہ دنیا کی
مزید پڑھیے


صدر ٹرمپ ہندو سے محبت کرتے ہیں

پیر 24 فروری 2020ء
ارشاد محمود
2016 ء کی صدراتی الیکشن مہم میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا: میں ہندو سے محبت کرتاہوں۔یہ بیان دراصل بھارت کی ہندو اکثریتی آبادی کا دل لبھانے کی ایک کامیاب کوشش ہی نہیں بلکہ امریکہ میں آباد بھارتی ہندووں کے ووٹ بٹورنے اور سیاسی حمایت یقینی بنانے کی حکمت عملی کا حصہ تھا۔وزیراعظم نریندر مودی اور اورصدر ٹرمپ کے مزاج اور اسٹائل میں کئی ایک مماثلتیں ہیں۔ دونوں اپنی ذات کے سحر میں گرفتارہیں۔ شہرت اور عوامی پذیرائی ان کی کمزوری ہے۔گزشتہ برس مودی امریکہ گئے تو لوسٹن کے فٹ بال اسٹیڈیم میں دونوں رہنماؤں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر
مزید پڑھیے



اوآئی سی کا خاتمہ بالخیر

پیر 10 فروری 2020ء
ارشاد محمود
اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں نائجر میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ایک ایسااجلاس برپا ہونے کوہے جو اس تنظیم کے عملاً خاتمہ بالخیر پر بھی منتج ہوسکتاہے۔افسوس! اس کا سبب کشمیر بننے جارہاہے۔گزشتہ برس پانچ اگست کو کشمیر کے حوالے سے بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان نے بھرپورکوشش کی کہ اوآئی سی وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس طلب کرکے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اور بھارتی اقدامات کی مذمت کی جائے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اس اجلاس کے انعقاد کے راستے میں روڑے اٹکائے حتیٰ کہ پاکستان کو غیر معمولی طور پر سخت موقف اختیارکرنا
مزید پڑھیے


پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر

پیر 03 فروری 2020ء
ارشاد محمود
اس برس پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر اس طرح منایا جارہاہے جیسا کہ 1931ء میں علامہ اقبال کی قیادت میں کشمیر کمیٹی منایاکرتی تھی۔ اس میں جوش وخروش ہے اور ہوش مندی بھی۔ کشمیری کہتے ہیں کہ انہیں غلام بنانے کی دستاویزات پر تاریخ میں تین بار دستخط کیے گئے۔ اٹھارویں صدی کے لگ بھگ وسط میں انہیں انگریزوں نے چند ٹکوں کے عوض فروخت کیا۔ اکتوبر 1947ء میں مہاراجہ ہری سنگھ کے خلاف بغاوت کے شعلے پھوٹے اور ریاست جموں وکشمیر کا ایک بڑا حصہ آزادی کی دولت سے ہمکنار ہوا تو بھارتی ا فواج کشمیر پر قابض ہوگئیں۔
مزید پڑھیے


بھارت کی داخلی ٹوٹ پھوٹ

پیر 20 جنوری 2020ء
ارشاد محمود
بی جے پی نے گزشتہ الیکشن میں دوتہائی اکثریت تو حاصل کرلی لیکن بھارت کو زبردست بحران کا شکار کردیا۔ ملک کی ان اساسی نظریاتی اور آئینی بنیادوں کو ہلاکر دیا جن پر ایک کثیر القومی، نسلی اور مذہبی ریاست کی عمارت استوار کی گئی تھی۔آج کی بی جے پی اٹل بہاری واجپائی کی سوچ سے نہ صرف مختلف ہے بلکہ متصادم نظریے کی پارٹی بن چکی ہے ۔ اس کی مہار آرایس ایس کے ہاتھ میں ہے جو جرائم پیشہ مافیا اور سخت گیر اوراقلیتو ں کے مخالف سرکاری حکام کے گٹھ جوڑسے ملک پر حکومت کرتی ہے۔
مزید پڑھیے


خطرات میں گھرا پاکستان

پیر 13 جنوری 2020ء
ارشاد محمود
مشرق وسطیٰ خاص طورپر ایران اور سعودی عرب جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ یہ جنگ صرف ان دو ممالک یا ایران اور امریکہ تک محدود رہنے والی نہیں بلکہ تمام خلیجی ممالک کو یہ آگ جھلسادے گی۔ ترکی بھی غالباً غیر جانبدار نہیں رہ پائے گا۔ اسرائیل تو پہلے ہی ایران پر حملے کے لیے پرتول رہاہے۔پاکستان کی مشرقی سرحد پر بھارت مسلسل پاکستان کو سبق سکھانے اور آزادکشمیر پر حملہ کرنے بلکہ قبضہ کرنے کے عزائم کا اظہار کررہاہے۔بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج مْکند نرونے دہلی میں کہا کہ پارلیمان پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو
مزید پڑھیے


ایران تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے

پیر 06 جنوری 2020ء
ارشاد محمود
ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی افسوسناک ہلاکت نے خطے پر جنگ کے سائے لہرا دیئے ہیں۔ایرانی لیڈرشپ دکھی ہے اور سخت غصے میں بھی۔ انہوں نے بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے ۔ دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کا عندیہ دیاہے۔تازہ امریکی فوجی کمک کویت پہنچ چکی ہے۔ دونوں ممالک بتدریج جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یہ ایک غیر معمولی جنگ ہوگی جو ضروری نہیں کہ صرف ایران اور امریکہ تک محدود رہے بلکہ اس کا دائرہ پھیل بھی سکتاہے۔ کئی ایک مبصرین کا تجزیہ ہے کہ یہ جنگ تیسری
مزید پڑھیے








اہم خبریں