Common frontend top

افتخار گیلانی


پروفیسر بھیم سنگھ: ناکام سیاستدان ، کامیاب قانون دان


شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں 70اور 80کی دہائی میں زمانہ اسکول کے دوران شیخ محمد عبداللہ کی مضبو ط شخصیت اور حکومت کے خلاف دو توانا آوازوں سید علی گیلانی اور عبدالغنی لون کو تو جلسے ، جلوسوں میں دیکھنے کا موقع ملتا تھا، مگر اپوزیشن کی دیگر شخصیات پروفیسر بھیم سنگھ،عبد ا لرشید کابلی، جنک راج گپتا، دھن راج برگوترا اور گردھاری لال ڈوگرہ جیسے افراد کے ناموں سے خبروں اور ریڈیو سے اسمبلی کی کاروائی کی روداد سننے سے کان آشنا ہو گئے تھے۔ ان میں سے بھیم سنگھ سے بعد میں دہلی میں با المشافہ ملاقات
منگل 07 جون 2022ء مزید پڑھیے

بھارت : تاریخی مساجد اور مسلم دورکے شاہکار نشانہ پر……(2)

بدھ 25 مئی 2022ء
افتخار گیلانی
جب بھارت کے اتر پردیش صوبہ کے ایودھیا شہر 1992 میں بابری مسجد کو مسمار کیا گیا ، تو مجھے یا د ہے ، تو کئی افراد کا استدلال تھا کہ اس جگہ کو ہندووں کے حوالے کیا جانا چاہئے تاکہ اس سے دونوں فرقوں کے درمیان نفرتیں کم ہو جائیں گی اور اس کے بدلے دیگر مساجد کے تحفظ کی گارنٹی لی جاسکتی ہے۔ چونکہ انہی دنوں پارلیمنٹ نے مذہبی مقامات ایکٹ 1991بھی پاس کیا تھا ، جس کی ر و سے بابری مسجد کے بغیر دیگر تمام عبادت گاہوں کی پوزیشن جو 1947میں تھی، جو ں کی توں
مزید پڑھیے


بھارت : تاریخی مساجد اور مسلم دورکے شاہکار نشانہ پر

منگل 24 مئی 2022ء
افتخار گیلانی
جنوبی ایشیاء میں جہاں اسوقت پاکستان ایک سیاسی اور آئینی بحران سے گزر رہا ہے، سری لنکا ایک بدترین اقتصادی بحران کا سامنا کر رہا ہے، وہیں بھارت میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اسکے ہمنوا اصل ایشوز سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے ہندو توا کا چورن کامیابی کے ساتھ بیچ کر ایک کے بعد ایک جذباتی نان ایشوز ابھار کر ملک کی سب سے بڑی اقلیت مسلمانوں کو کٹہرے میں کھڑا کررہی ہے۔ حجاب پہننے، حلال گوشت کی فروخت ، مساجد میں اذان کیلئے لاوڈ اسپیکروں کا استعمال جیسے تنازعے تھمنے کے بعد اب بس
مزید پڑھیے


بھارت کے نئے خارجہ سیکرٹری ونے کمار کواٹرا

منگل 17 مئی 2022ء
افتخار گیلانی
بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں پارلیمانی، خارجہ اور دفاع کی وزارتیں ہر دو یا تین سال کے وقفہ کے بعد بیٹ رپورٹرز کیلئے متعلقہ وزارتوں سے متعلق ایشوز کو سمجھنے اور ان کا عمیق جائزہ لینے کیلئے کورسز کا اہتمام کرتی ہیں۔ وزارت دفاع کا کورس تو کئی مہینوں تک محیط ہوتا ہے اور اس کیلئے رپورٹر کو کئی ماہ تک دفتر سے چھٹی لینی پڑتی ہے، کیونکہ اس دوران ان کو ملک کے مختلف علاقوں میں مسلح افواج کی تینوں شاخوں کی بیس کمانڈز کا دورہ کرایا جاتا ہے۔ دفاع میرا بیٹ کبھی نہیں رہا ہے، مگر چونکہ
مزید پڑھیے


کشمیریوں کی سیاسی یتیمی پر ایک اور مہر……(2)

بدھ 11 مئی 2022ء
افتخار گیلانی
اسطرح 96یا 97رکنی ایوان میں جموں یا ہندو حلقوں کی نشستیں 49یا 51تک ہونگی۔ بتایا جاتا ہے کہ مہاجرین کی یہ نشتیں پاکستانی زیر انتظام یا آزاد کشمیر کی اسمبلی کی طرح ہونگی، جہاں 12نشستیں مہاجروں کیلئے مخصوص ہیں، جو اس علاقہ سے باہر پاکستان میں آبادہیں۔اور ان کے ذریعے پاکستانی حکمران مظفر آباد کی اسمبلی میں گیری مینڈرنگ کا کام کرتے ہیں۔ ایک حیرت انگیز فیصلہ کرتے ہوئے جنوبی کشمیر، یعنی اننت ناگ یا اسلام آباد کی سیٹ کو جموں کی پونچھ ۔راجوری علاقہ سے جوڑا گیا ہے۔ مسلم اکثریتی گوجر ۔پہاڑی طبقات کی آبادی پر مشتمل یہ علاقہ
مزید پڑھیے



کشمیریوں کی سیاسی یتیمی پر ایک اور مہر

منگل 10 مئی 2022ء
افتخار گیلانی
بتایا جاتا تھا : جمہوریت ایک طرز حکومت ہے کہ جس میں بندو ں کو گنا جاتا ہے ۔ یعنی عددی طاقت کے بل پر حکومتیں وجود میں آتی ہیں اور اکثریتی آبادی کو حق خود اختیاری کا احساس دلا کر ملک کو استحکام فراہم کرتی ہے۔ ویسے تو اسکو بائی پاس کرنے کیلئے دنیا کے مختلف خطوں میں ایک مخصوص گروپ نے پارٹیوں کی اندرونی جمہوریت کا جنازہ نکال کر سیاست پر اجارہ داری قائم رکھنے کی روایت ڈالی ہوئی ہے مگر دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت نے حال ہی میں مسلم اکثر یتی خطے
مزید پڑھیے


محکمہ آبپاشی کشمیر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

منگل 03 مئی 2022ء
افتخار گیلانی
پچھلے ہفتے شمالی کشمیر کے سوپور ڈویژن کے محکمہ آبپاشی نے کسانوں کو خبردار کیا کہ سال رواں میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح کافی حد تک کم ہوسکتی ہے، جس کی وجہ سے کھیتی کیلئے پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ نے شہرہ آفاق جھیل وولر کے طاس میں بسنے والے تقریبا سو سے زائد دیہاتوں میں آباد کسانوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ اس سال چاول کی کاشت نہ کریں اور اسکے برعکس متبادل فصل کی کاشت کریں، کیونکہ اس صورت میں محکمہ بروقت آبپاشی کیلئے پانی دینے کی حالت
مزید پڑھیے


جمہوریت پرسوشل میڈیا کی تلوار

منگل 26 اپریل 2022ء
افتخار گیلانی
بھار ت میں 2014کے عام انتخابات کی کوریج کے دوران صوبہ بہار کے سمستی پور قصبہ کے ایک سینما ہال کے منیجر کے دفتر میںموجود چند افراد سے جب میں انتخابی رجحان کو جاننے کی کوشش کر رہا تھا، تو ایک مقامی سیاسی کارکن نے لقمہ دیکر کہا کہ یہ انتخاب دراصل ٹکنالوجی اور انسانی احساسات کے درمیان ایک جنگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نریندر مودی یہ انتخابات واضح اکثریت سے جیتتے ہیں، تو بھارت کیا پوری دنیا میں انتخابات لڑنے کی نوعیت ہی بدل جائیگی۔ ان انتخابات میں جس طرح دنیا کی تاریخ میں پہلی بار
مزید پڑھیے


پاکستان کی نئی حکومت ، کشمیر اور ایک نئی رپورٹ……(2)

بدھ 20 اپریل 2022ء
افتخار گیلانی
گو کہ سیکورٹی فورسز تقریباً ہر روز عسکریت پسندوں کی ہلاکتوں کا دعویٰ کرتے ہیں، مگر ان کی تعداد حکومت کے اپنے بیان کے مطابق ہی 200سے کم ہی نہیں ہوتی ہے۔ اس کا مطلب بس یہی لگایا جاسکتا ہے کہ عسکریت کو مقامی طور پر نئے رنگروٹ مل رہے ہیں۔ ایک اور لیڈر نے اس وفد کو بتایا کہ وزیر داخلہ نے سیاسی لیڈروں ، بشمول حریت کانفرنس کو، خاموش تو کرادیا ہے، مگر وہ بندوق کو خاموش کرانے میں فی الحال ناکام رہے ہیں۔ ایک جہاندیدہ سیاستدا ن نے اس وفد کو بتایا کہ وہ کشمیری نوجوانوں
مزید پڑھیے


پاکستان کی نئی حکومت ، کشمیر اور ایک نئی رپورٹ

منگل 19 اپریل 2022ء
افتخار گیلانی
پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف اور انکے بھارت ہم منصب نریندر مودی کے درمیان مبارکباد کے ٹویٹس کے بعد باضابط خطوط کا تبادلہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنمائوں نے پرامن اور باہمی اشتراک پر مبنی تعلقا ت پر زور دیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسا ایک نتیجہ خیز بات چیت کے ذریعے ممکن ہوسکتا ہے اور پاکستان علاقائی امن و سلامتی کیلئے پر عزم ہے۔ اس سے قبل مودی نے اپنے خط میں نیک خواہشات کے علاوہ تعمیری تعلقات کی خواہش کا اظہار کرکے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے نئے حکمران بھارت کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں