Common frontend top

انٹرٹینمٹ


چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 38 ویں برسی آج منائی جائیگی

منگل 23 نومبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر) چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 38ویں برسی آج منگل کومنائی جائے گی ۔وحید مراد 2 اکتوبر 1938 کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔وہ معروف فلمساز وتقسیم کار نثار مراد کی اکلوتی اولاد تھے ۔وحید مراد نے 1968 ء میں جامعہ کراچی سے انگلش ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ ان کی شادی سلمی بیگم سے 17 ستمبر 1964 ء میں ہوئی۔ وحید مراد کے دو بچے ، ایک لڑکی عالیہ مراد اور ایک لڑکا عادل مراد ہے ۔ ان کا 23 نومبر 1983ء کوانتقال ہوا۔
مزید پڑھیے


اداکار عدنان صدیقی کو ٹی وی کا سنہرا دور یاد آنے لگا

منگل 23 نومبر 2021ء
کراچی(شوبز ڈیسک)سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کو ورلڈ ٹیلی ویژن ڈے پر پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دن یاد آگئے ۔عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنے کیرئیر کی چند پرانی یادگار تصاویر شیئر کیں اور لکھاکہ ماڈلنگ سے اداکاری کی طرف منتقلی، چھوٹی سکرین نے انہیں کھلی بانہوں کے ساتھ خوش آمدید کہا جو کہ انڈسٹری میں کسی بھی نئے آنے والے کے لیے بڑی بات ہے ۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’70 اور 80 کی دہائی تکنیکی طور پر اتنی ترقی یافتہ نہیں تھی لیکن ٹیلی ویژن معلومات، تعلیم اور تفریح سب فراہم کرتا تھا۔
مزید پڑھیے


ثقافت کا فروغ، ریحان صدیقی ’’موسٹ پاپولر ‘‘اورسیز پاکستانی

منگل 23 نومبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک پروموٹر ہم ایف ایم کے سی ای او ریحان صدیقی کو پاکستانی ثقافت سیاحت کواجاگر کرنے پر حکومت کی جانب سے ’’موسٹ پاپولر ‘‘اورسیزپاکستانی کا ایوارڈ دیا گیا ت۔ گورنر پنجاب کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان کے موسٹ پاپولر اورسیز پاکستانیوں کو ان کی خدمات کے حوالے سے ان کوایوارڈ ز سے نوازا گیا اس موقع پر امریکہ میں پاکستانی ثقافت و سیاحت اور پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کو اجاگر کرنے پر معروف شہرت یافتہ میوزک پروموٹر سی ای او ہم ایف ایم ریحان صدیقی کو موسٹ پاپولر اورسیز
مزید پڑھیے


شادی کب ؟؛ اے تے مینوں وی نئیں پتہ ؛ بابر اعظم

پیر 22 نومبر 2021ء
راولپنڈی(نیٹ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مداحوں کی جانب سے گوگل پر سب سے زیادہ پوچھے گئے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیکر مداحوں کو محظوظ کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ گوگل پر سرچ کئے گئے سب سے زیادہ سوالات کے جواب دے رہے ہیں۔پہلے سوال کے جواب میں بابر اعظم نے بتایا کہ میں لاہور میں رہتا ہوں جو اپنے مزیدار کھانوں کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے ۔ دوسرے سوال کے جواب میں کہا
مزید پڑھیے


ڈنر: حارث رئوف نے ماہرہ، مہوش اور ماورہ کو مسترد کر دیا

اتوار 21 نومبر 2021ء
لاہور (شوبز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے پاکستانی شوبر انڈسٹری میں اپنی پسندیدہ اداکارہ مایا علی کے ساتھ ڈنر کر نے کی خواہش ظاہر کر دی ۔حارث رؤف کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیر گردش ہے ۔جس میں سوال پوچھا گیا کہ اگر آپ کو موقع ملے تو آپ ماہرہ خان، مہوش حیات اور ماورہ حسین میں سے کس اداکارہ کے ساتھ ڈنر پر جانا چاہیں گے ۔حارث نے کہا کہ میں اِن تینوں میں سے کوئی نہیں۔کرکٹر نے کہا کہ اگر مجھے ڈنر کرنا ہوا تو میں اداکارہ
مزید پڑھیے



2 سال بعد پہلی پاکستانی فلم ’’ کھیل کھیل میں‘‘ ریلیز

اتوار 21 نومبر 2021ء
لاہور (کلچرل رپورٹر) کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد رواں ماہ نومبر کے آغاز میں سینمائوں کے کھلنے کے تین ہفتے بعد پہلی پاکستانی فلم ’کھیل کھیل میں‘ ریلیز کردی گئی۔ملکی سینمائوں میں تقریبا دو سال بعد کوئی مقامی فلم ریلیز کی گئی ہے ۔ فلم کو ملک بھر کے سینمائوں میں ریلیز کردیا گیا، تاہم سینمائوں میں اتنا زیادہ رش نہیں دیکھا جا رہا۔ مرکزی کردار سجل علی اور بلال عباس نے ادا کیے ہیں اور فلم کو فضا علی میرزا نے پروڈیوس کیا ہے ۔فلم میں پاکستان ٹوٹنے اور بنگلہ دیش بننے کے واقعات کو فکشنل انداز
مزید پڑھیے


پراجیکٹ شروع کرنے سے پہلے منت ضرورمانگتی ہوں: سجل علی

اتوار 21 نومبر 2021ء
لاہور (کلچرل رپورٹر) خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ میں کوئی بھی پراجیکٹ شروع کرنے سے پہلے منت ضرور مانگتی ہوں اورپھر اہتمام کے ساتھ اسے پورابھی کرتی ہوں،میرا اور میری بہن صبور علی کا اداکاری کا انداز ایک دوسرے سے الگ ہے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ٹی وی ،فلم یا دیگر کوئی بھی پراجیکٹ شروع کرنے سے پہلے منت مانگ لیتی ہوں اور مجھے یقین ہوتا ہے کہ میراپراجیکٹ سوفیصد کامیاب رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں خدا کی ذات کاشکراداکرتی ہو ں جس نے مجھے کم عمری میں وہ عزت اور
مزید پڑھیے


عائزہ خان کا نیا ’’ہیئر کٹ‘‘، مداحوں سے رائے مانگ لی

اتوار 21 نومبر 2021ء
لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ’نئے ہیئر کٹ‘ کے لئے مداحوں سے رائے مانگ لی ہے ۔عانزہ خان نے انسٹاگرام پر چھوٹے بالوں میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے ۔اداکارہ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ ہائے گائز ! تو آپ جانتے ہیں کہ انہیں اپنے کالے لمبے بالوں پر فخر ہے لیکن وہ کچھ عرصے سے ان کو چھوٹے کروانے کا سوچ رہی ہیں اور آخر کار انہوں نے اپنے بال چھوٹے کروالئے ہیں!‘۔انہوں نے مداحوں سے ان کی رائے مانگی ہے کہ انہیں اداکارہ کا نیا ہیئر
مزید پڑھیے


فلک شبیر اور علیزے شاہ کا گانا ’’یاداں‘‘ یوٹیوب پر ریلیز

اتوار 21 نومبر 2021ء
لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکار و موسیقار فلک شبیر نے اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ علیزے شاہ کے ہمراہ پنجابی رومانوی گانا ’’یاداں‘‘ ریلیز کردیا۔فلک شبیر نے پنجابی زبان میں گلوکاری سے ہی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اب تک ڈیڑھ درجن سے زائد گانے ریلیز کیے ہیں۔گانے کی شاعری بھی انہوں نے خود ہی لکھی ہے جب کہ اس کی موسیقی بھی انہوں نے خود ہی ترتیب دی ہے ۔
مزید پڑھیے


بلال قریشی نے اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

هفته 20 نومبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار بلال قریشی نے اپنی زندگی کے متعلق بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا۔بلال قریشی نے کہا کہ اگر میں اپنی بات کروں تو اس شہر میں خالی جیب آیا تھا لیکن کراچی آپ کو کروڑ پتی بنا دیتا ہے ۔ اداکار نے بتایا کہ ان کا تعلق لاہور سے ہے لیکن کراچی نے انہیں بہت کچھ دیا، یہاں تک کہ انہیں شریک حیات بھی اسی شہر سے ملی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھی سوسائٹی میں اچھا دکھنے اور اچھا پہننے کا دبا ئومحسوس کیا، یہاں لوگ کسی کے وزن تو
مزید پڑھیے








اہم خبریں