Common frontend top

انٹرٹینمٹ


گلو کارہ شازیہ منظور ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں

جمعه 03 دسمبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارہ شازیہ منظور ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی گلوکارہ معروف پرموٹر ریحان صدیقی کے منعقدہ میوزک کنسرٹس میں حصہ لینے کیلئے آج کل امریکہ میں ہیں اور دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں اور غیرملکیوں کو اپنی آواز کے جادو سے کنسرٹس کے ذریعے روشناس کرارہی ہیں گلوکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ لال رنگ کی چمچماتی ہوئی لمبرگنی گاڑی سے اتر رہی ہیں اور انڈین پنجابی مشہور گانا ’لمبرگنی چلائی جاندے او‘ گا رہی ہیں جسے سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی مل رہی ہے ۔
مزید پڑھیے


الحمرا میں صحافیوں کے لئے معلوماتی سیشن کا انعقاد

جمعه 26 نومبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں صحافیوں کیلئے معلومات و خدمات کے حقوق کی آگہی کے حوالے سے معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا اعجاز احمد منہاس نے پروگرام ’’رسائی ‘‘ پر تقریب کے شرکاء کو بریف کیا۔پروگرام میں چیف انفارمیشن کمشنر محبوب قادر ،ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا اعجاز احمد منہاس،ڈاکٹر الطاف اللہ خان،ڈاکٹر ریچل ارونا حسن نے اظہار خیال کیا۔معلومات و خدمات کے حقوق سے متعلق آگہی سیشن میں صحافیوں کی بڑی تعدا د نے شرکت کی۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اعجاز احمد منہاس نے اس موقع پر کہا کہ الحمرا فنون لطیفہ کے ذریعے عوام کو ان
مزید پڑھیے


پہلی تنخواہ 6 لاکھ تھی جو اب بہت کم لگتی ہے : حریم شاہ

جمعه 26 نومبر 2021ء
لاہور( کلچرل رپورٹر)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ میرا کوئی پیشہ نہیں ہے کیونکہ جو میں کرنا چاہتی تھی وہ آج تک نہیں کیا۔،میرے پیچھے کوئی نہیں ہے بلکہ میرا اپنا سایہ ہے ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ میں بے باک نڈر ہے ہوں،دوسروں کے حکم اپنے اوپر صادر ہونے نہیں دیتی ،میں نہیں چاہتی میرے اوپر کوئی اور مسلط ہو، لوگ جوبھی بولیں اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔میں خاندان کی واحد لڑکی تھی جسے ہاسٹل تک جانے کی اجازت ملی جہاں ٹک ٹاک بنانا شروع کیا ۔ سب سے پہلے مجھے دبئی کی ایک
مزید پڑھیے


ایمن سلیم نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کی وجہ بتا دی

جمعه 26 نومبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف ماڈل واداکارہ و ماڈل ایمن سلیم نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے فیصلے اور واپسی کی وجہ بتا دی ہے حال ہی میں ایمن سلیم کی جانب سے یوٹیوب کے لیے دیئے گئے انٹرویو میں اپنے آنے والے نئے پروجیکٹس اور شوبز میں واپسی سے متعلق بات کی گئی ایمن سلیم کا کہنا تھا کہ ’وہ انڈسٹری میں کام کرنے سے متعلق واضح سوچ نہیں رکھتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اْن کے پہلے ڈرامے کے بعد بہت سارے پروجیکٹس اْنہیں آفر ہوئے تھے مگر کوئی اچھا سکرپٹ نہیں تھا اس لیے انہوں نے شوبز سے بریک لے لیا
مزید پڑھیے


وفا شہزادی شوٹنگ کے دوران گر کر بازو تڑوا بیٹھیں

جمعرات 25 نومبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)ماڈل، گلوکارہ واداکارہ وفا شہزادی ویڈیو شوٹ کے دوران گرکربازوتڑوا بیٹھیں ۔وفا شہزادی جو ان دنوں اپنے پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے مسقط گئی ہوئی ہیں گذشتہ روز وہ ایک بار میں اپنا ویڈیو شوٹ مکمل کروارہی تھیں اس دوران وہ اپنا توازن برقرارنہ رکھ سکیں اور سلپ ہوکر گرگئیں جس سے ان کے بازوکی ہڈی ٹوٹ گئی۔جس پر انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال میں پہنچایاگیا جہاں پر ان کے بازوپر پلستر چڑھا دیا گیا۔فون پر بات چیت کرتے ہوئے وفاشہزادی کا کہنا تھا کہ ابھی وہ مسقط آئی ہیں اور آتے ہی اتنی بڑی چوٹ لگ گئی ہے۔
مزید پڑھیے



پلاک کے زیر اہتمام ’’بابا گورونانک جی انٹرنیشنل کانفرنس ‘‘

جمعرات 25 نومبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام بابا گورو نانک جی کے 552 ویں جنم دن کے موقع پر ’’بابا گورو نانک جی انٹرنیشنل کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی و غیر ملکی دانشوروں نے بابا گورو نانک جی کے پیغام اور تعلیمات کے حوالے سے گفتگو کی۔ اظہار خیال کرنے والوں میں ڈاکٹر نبیلہ رحمن، پروفیسر زبیر احمد، شگفتہ گمی، سردار ہزارہ سنگھ، سردار انمول سنگھ، ڈاکٹر زیب النسائ، اقبال قیصر، ڈی جی پِلاک ڈاکٹر صغرا صدف اور ڈائریکٹر پِلاک محمد عاصم چودھری و دیگر شامل تھے
مزید پڑھیے


سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے والد کی تصویر شیئر کردی

بدھ 24 نومبر 2021ء
کراچی(شوبز ڈیسک)سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے والد، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر مرحوم احمد بشیر کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ۔بشریٰ انصاری نے انسٹا گرام پر اپنے والد کی 6 دہائیوں پرانی ایک تصویر شیئر کی ہے ، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے اْن کے والد فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ہدایتکاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔بشریٰ انصاری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا ہے کہ ’’میرے والد مرحوم احمد بشیر، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر فلم ’نیلا پربت‘ فلم بناتے ہوئے ‘‘ ۔ انہوں نے لکھا کہ فلم ’نیلا پربت‘ 60 کی
مزید پڑھیے


اے آر رحمٰن کی صاحبزادی کی پہلی بار حجاب میں پرفارمنس

بدھ 24 نومبر 2021ء
دبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کے واحد ’آسکر‘ ایوارڈ یافتہ گلوکار و موسیقار اللہ رکھا (اے آر رحمن) کی صاحبزادی خدیجہ رحمن نے دبئی ایکسپو 2020 میں پہلی بار عوامی سطح پر براہ راست حجاب پہن کر پرفارمنس کرکے لوگوں کے دل جیت لیے ۔خدیجہ رحمٰن موسیقار کی بڑی صاحبزادی ہیں، جن کے حوالے سے بھارتی میڈیا ماضی میں منفی رپورٹنگ کرتا رہا ہے اور عالمی شہرت یافتہ موسیقار کی بیٹی کی جانب سے برقع پہننے پر انہیں قدامت پسند تک لکھا گیا۔خدیجہ رحمٰن اگرچہ گلوکاری کا آغاز پہلے ہی کر چکی تھیں، تاہم انہوں نے پہلی بار 20 نومبر کو
مزید پڑھیے


امید ہے 2022ء فلم انڈسٹری کیلئے بہتر ہوگا : غلام محی الدین

بدھ 24 نومبر 2021ء
لاہور( شوبز ڈیسک)سینئر اداکارغلام محی الدین نے اس امید کااظہارکیا ہے کہ 2022ء فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کا سال ثابت ہوگا، کوروناوباء کی وجہ سے فلم انڈسٹری کے لئے بہت مشکلات آئیں اور یقینااب اس سے وابستہ لوگ کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں غلام محی الدین نے کہا کہ میں نے پہلی بھی تجویز پیش کی تھی کہ حکومت فلموں پر سرمایہ کاری کرے کیونکہ اس کے بغیر موجودہ حالات میں فلم انڈسٹری اپنے پائوں پر کھڑی نہیں ہو سکتی ، یہ مثالیں موجود ہیں کہ دنیا بھر میں حکومتیں اپنی انڈسٹری کو سپورٹ کرتی ہیں۔
مزید پڑھیے


’’ چڑیلز‘‘ کے بعد ’’ قاتل حسینائوں کے نام‘‘ سے ویب سیریز

منگل 23 نومبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)ہارر فلموں ، ڈراموں اور ویب سیریز کے شائقین فلم ساز عاصم عباسی کی کامیاب ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ کے بعد جلد ہی کرائم تھرلر ویب سیریز ’’قاتل حسینائوں کے نام‘‘ دیکھ سکیں گے بھارت کے زی فائیونے پاکستانی ویب سیریز ’’قاتل حسینائوں کے نام‘‘کو آئندہ ماہ 10 دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔ چینل زندگی خصوصی طور پر اردو فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کے لیے بنایا گیا ہے ۔سیریز کے جاری کیے گئے ٹریلر سے کہانی کو سمجھنا مشکل ہے ، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ ویب سیریز کی مرکزی کہانی خواتین کے کرداروں کے گرد ہی
مزید پڑھیے








اہم خبریں