Common frontend top

انٹرٹینمٹ


’’نووے ہوم‘‘2 سال میں ایک ارب ڈالرز کمانے والی پہلی فلم

پیر 27 دسمبر 2021ء
نیویارک(شوبزڈیسک)ہا لی ووڈ فلم ’’سپائیڈر مین : نوے وے ہوم ‘‘کورونا وائرس کی وبا کے 2 سال بعد دنیا بھر میں ایک ارب ڈالرز کمانے والی پہلی فلم بن گئی ہے ۔امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق یہ فم 25 دسمبر تک دنیا بھر میں ایک ارب ڈالرز کماچکی تھی اور اس طرح یہ 2021 کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بھی بن گئی۔اسی طرح دسمبر 2019 میں اسٹار وارز دی رائز آف اسکائی واکر کے بعد یہ پہلی فلم ہے جس نے عالمی سطح پر ایک ارب ڈالرز سے زیادہ کمائے ہیں۔سونی اسٹوڈیو کی 20 کروڑ کی
مزید پڑھیے


مہرین جبار کی مختصر فلم ’’سلام سانتا‘‘ ریلیز کردی گئی

پیر 27 دسمبر 2021ء
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کے سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سی پرائم نے کرسمس کے موقع پرمہرین جبارکی مختصر فلم ۔سلام سانتااپنے یو ٹیوب چینل پر ریلیز کردی ہے ۔سلام سانتا ایک پاکستانی عیسائی ماں اور بیٹے کی کہانی ہے جواپنے امریکہ میں آنے والے نئے تارکین وطن میں سے ہیں۔ یہ ماں اور بیٹا اپنی گزربسر کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور ان کو امید ہے کہ سانتا کا کرسمس پر کوئی معجزہ ان کی پریشانی دورکردے گا۔مہرین جبار ، سید خرم اور احمدرضوی کی اس مشترکہ پروڈکشن کی کہانی یاسر شاہ نے لکھی ہے ۔سلام
مزید پڑھیے


خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر27برس بعدبھی دلوں میں زندہ

پیر 27 دسمبر 2021ء
لاہور(شوبزڈیسک) خوابوں اور خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 27 برس بیت گئے لیکن ان کی شاعری کی خوشبو آج بھی فضاؤں میں مہک رہی ہے ،24 نومبر 1954 کراچی میں پیدا ہونے والی پروین شاکر نے جس گھر میں آنکھ کھولی وہ صاحبان علم کا خانوادہ تھا، ان کے خاندان میں کئی نامور شعرا اور ادبا پیدا ہوئے جس کی وجہ سے وہ اپنے گھر میں ہی کئی شعراء کے کلام سے روشناس ہوئیں،جامعہ کراچی سے انگریزی ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی، انتہائی کم عمری میں ہی انہوں نے شعر گوئی
مزید پڑھیے


میشا شفیع کی مقدمہ اخراج کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ

هفته 25 دسمبر 2021ء
لاہور(نامہ نگارخصوصی،این این آئی ،نیٹ نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی اپنے خلاف درج مقدمے کے اخراج کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے گلوکارہ میشا شفیع و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاکے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔عدالت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد فیصلہ سنائے گی۔میشا شفیع نے موقف اپنا رکھا ہے کہ ایف آئی اے نے سنے بغیر غیر قانونی طور پر مقدمہ درج کیا ۔ لہٰذااستدعا ہے کہ درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جائے ۔میشا
مزید پڑھیے


آرٹس کونسل کراچی میں رنگا رنگ صوفی میلے کا آغاز

هفته 18 دسمبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں سندھ دھرتی کی ثقافت کو اجاگر کرتے رنگا رنگ صوفی میلے کا آغاز ’’قلندری دھمال‘‘ سے ہوا ،لوک فنکاروں نے ڈھول اور شہنائی کی دھنوں پر زبردست دھمال پیش کی ، میلے میں فقیر منٹھار گروپ کی خواتین فن کاروں نے ستار کی دھنوں پر لطیف کی وائی سنائی، یومِ غم کسار صوفی میلے کے انعقاد کا مقصد امن و امان اور محبت کے پیغام کو فروغ دینا تھا ، صوفی فیسٹیول میں شامل لوک فنکاروں مارول گروپ، خوشبو انصاری،شفقت علی ،عنبر انصار اور رمیز تاج نے زبردست پرفارمنس پیش کی ،اس موقع
مزید پڑھیے



اداکار نبیل زبیری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

هفته 18 دسمبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)نوجوان اداکار نبیل زبیری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔انسٹاگرام پر اداکار نبیل زبیری کی شادی کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے ۔وائرل تصویر میں نبیل زبیری نے گولڈن اور سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ اْن کی اہلیہ مرون رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔تصویر میں نبیل زبیری اپنی دلہن کے ہمراہ سٹیج پر بیٹھے ہیں اور بہت خوش بھی نظر آرہے ہیں۔ نبیل زبیری نے حفصہ نامی خاتون سے شادی کی ہے ۔
مزید پڑھیے


صاحب ثروت لوگ شادیوں میں سادگی کو ترجیح دیں: رابی پیر زادہ

هفته 18 دسمبر 2021ء
لاہور( شوبز ڈیسک ) شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ خداکی ذات نے جن لوگوں کودولت سے نواز رکھاہے انہیں چاہیے کہ وہ شادی بیاہ کی تقریبات میں کروڑوں روپے اجاڑنے کے بجائے سادگی کو ترجیح دیں ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ یہاں دیکھا گیا ہے کہ صاحب ثروت لوگ اپنے بچوں کی شادیوں پرصرف دکھاوے کے لئے کروڑوں روپے کے اخراجات کرتے ہیں لیکن دوسری طرف معاشرے میں ایسے لو گ بھی ہیں جنہیں پیٹ بھر کر دو وقت کی روٹی بھی نصیب نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ جنہیں خدا کی ذات
مزید پڑھیے


احمد طحہ غنی نے ڈیبیو ٹریک ’’تو مل جائے تو‘‘ لانچ کر دیا

هفته 18 دسمبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)احمد طحہ غنی نے ڈیبیو ٹریک ’’تو مل جائے تو‘‘ لانچ کر دیا ،اداکاری سے موسیقی کے شعبے میں قدم رکھنے والے قابل ذکر باصلاحیت احمد طحہ غنی جو اس وقت مقبول ڈرامہ سیریل پری زاد میں اپنے کردار ’’ماجد‘‘کے کردار سے سامعین کے دل جیت رہے ہیں‘نے موسیقی کے ساتھ اپنا پہلا ٹریک ’’تو مل جائے تو‘‘ میوزک ویڈیو کے ہمراہ لانچ کردیا ہے ۔
مزید پڑھیے


رواں سال پاکستانی شوبز کے نامور ستارے دنیا فانی سے کوچ کر گئے

جمعه 17 دسمبر 2021ء
لاہور(عمران راج )رواں سال شوبز دنیا کے نامور ستارے اداکاری کے جوہر دیکھانے کے بعد دنیا فانی سے کوچ کر گئے ۔ سال 2021 میں بچھڑنے والی شخصیات میں ماضی کی معروف اداکارہ اور شان شاہد کی والدہ نیلوفر بیگم 30 جنوری کو انتقال کرگئیں۔اداکار اعجاز درانی طویل علالت کے بعد یکم مارچ کو انتقال کر گئے تھے ۔ ڈراما نگار حسینہ معین 79لوک گلوکار شوکت علی کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد 2 اپریل کو جگر کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔معروف فنکار و مزاح نگار فاروق قیصر عرف انکل سرگم 15 مئی کو حرکت قلب
مزید پڑھیے


’’ چل میرا پت2‘‘ پاکستان میں ریلیز کے لئے تیار

جمعه 17 دسمبر 2021ء
لاہور( کلچرل رپورٹر) پاکستانی فنکاروں کی عالمی شہرت یافتہ پنجابی فلم ’’چل میرا ُپت2‘‘سینماؤں کی زینت بننے کیلئے تیارڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام ’’چل میر ا 'پت2‘‘ 24دسمبر کو ملک کے تمام سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔ پاکستانی کامیڈینز افتخا ر ٹھاکر، ظفری خان، ناصر چنیوٹی،اکرم اداس اور روبی انعم کی مزاحیہ اداکاری سے بھرپور سپر ہٹ شاہکار پنجابی فلم سینماؤں کی زینت بننے کیلئے تیار ہے ۔ ڈسٹری بیوشن کلب نے پاکستانی شائقین کیلئے خصوصی کاوش سے فلم کی پاکستان میں نمائش کا اہتمام کیا ہے اور سپر ہٹ پنجابی فلم جمعہ چوبیس دسمبر کو لاہو ر،
مزید پڑھیے








اہم خبریں