لاہور( کلچرل رپورٹر) پاکستانی فنکاروں کی عالمی شہرت یافتہ پنجابی فلم ’’چل میرا ُپت2‘‘سینماؤں کی زینت بننے کیلئے تیارڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام ’’چل میر ا 'پت2‘‘ 24دسمبر کو ملک کے تمام سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔ پاکستانی کامیڈینز افتخا ر ٹھاکر، ظفری خان، ناصر چنیوٹی،اکرم اداس اور روبی انعم کی مزاحیہ اداکاری سے بھرپور سپر ہٹ شاہکار پنجابی فلم سینماؤں کی زینت بننے کیلئے تیار ہے ۔ ڈسٹری بیوشن کلب نے پاکستانی شائقین کیلئے خصوصی کاوش سے فلم کی پاکستان میں نمائش کا اہتمام کیا ہے اور سپر ہٹ پنجابی فلم جمعہ چوبیس دسمبر کو لاہو ر، کراچی، اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں کے سینماؤں کی زینت بنے گی۔