لاہور(کلچرل رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں سندھ دھرتی کی ثقافت کو اجاگر کرتے رنگا رنگ صوفی میلے کا آغاز ’’قلندری دھمال‘‘ سے ہوا ،لوک فنکاروں نے ڈھول اور شہنائی کی دھنوں پر زبردست دھمال پیش کی ، میلے میں فقیر منٹھار گروپ کی خواتین فن کاروں نے ستار کی دھنوں پر لطیف کی وائی سنائی، یومِ غم کسار صوفی میلے کے انعقاد کا مقصد امن و امان اور محبت کے پیغام کو فروغ دینا تھا ، صوفی فیسٹیول میں شامل لوک فنکاروں مارول گروپ، خوشبو انصاری،شفقت علی ،عنبر انصار اور رمیز تاج نے زبردست پرفارمنس پیش کی ،اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد میلے سے لطف اندوز ہوئی ۔