Common frontend top

انٹرٹینمٹ


سعودی عرب میں پہلی بار انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا انعقاد

بدھ 08 دسمبر 2021ء
جدہ(شوبز ڈیسک)اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب میں پہلی بار عالمی فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، مصر، بھارت اور ملائیشیا سمیت دنیا کے متعدد ممالک سے اداکاروں نے شرکت کی۔اپنی نوعیت کے منفرد فلم فیسٹیول میں دنیا کے متعدد ممالک کی 135 سے زائد فلمیں دکھائی جائیں گی۔فلم فیسٹیول میں پیش کی جانے والی زیادہ تر فلمیں عربی زبان کی ہیں، تاہم فیسٹیول کے دوران انگریزی، فرانسیسی، سپینش، ہندی، بنگالی اور ملیالم سمیت دیگر زبان کی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔فلم فیسٹیول میں بھارتی فلم ’83‘ کو بھی پیش کیا جائے گا،
مزید پڑھیے


پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل کی سوشل میڈیا پر دھوم

بدھ 08 دسمبر 2021ء
کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر سے حد سے زیادہ مشابہت رکھنے والی لڑکی کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے ۔حال ہی میں ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی شائے ہولود کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جو کہ میک اپ آرٹسٹ ہے اور اس کا تعلق سوئیڈن سے ہے ۔شائے ہولود اور ہانیہ عامر کے درمیان حیرت انگیز مشابہت نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔سوشل میڈیا پر صارفین شائے ہولود اور ہانیہ عامر کی بے تحاشہ مماثلت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ پہلی نظر میں انہیں لگا یہ لڑکی
مزید پڑھیے


گلو کاری کی طرح اداکار ی میں بھی تال میل ضروری : فردوس جمال

بدھ 08 دسمبر 2021ء
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ ردھم میں بولنا ہی اصل آرٹ ہے اور باہر کی دنیا کے اداروں میں فنکارکو یہی سکھایا جاتا ہے ، وہاں یہ سکھایاجا تاہے کہ آپ کی شخصیت کے چلنے میں ردھم ہے جو کسی کردار کی اصل جان ہوتا ہے ۔ایک انٹرویومیں فردوس جمال نے کہا کہ یہ صرف گلوکار کے لئے نہیں بلکہ اداکار کے لئے بھی ضروری ہے کہ اس میں ردھم بھی ہو اور اسے اداکاری کی تال میل کابھی پتہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے بھی اداکاری کاشوق ہوا تو دوسروں کی طرح
مزید پڑھیے


فلموں سے کمائی کرنیوالوں نے انڈسٹری کو چھوڑ دیا: سنگیتا

بدھ 08 دسمبر 2021ء
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتانے کہاہے کہ بہت سے پروڈیوسرایسے ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری سے بے پناہ دولت کمائی لیکن جب فلم انڈسٹری کو ان کی ضرورت تھی تووہ ایک طرف ہو گئے ،فلم کام ہی پڑھے لکھے لوگوں کاہے ۔ایک انٹرویومیں سنگیتا نے کہاکہ بد قسمتی سے فلم انڈسٹری ان لوگوں کے ہاتھوں میں چلی گئی جنہیں معلوم ہی نہیں تھاکہ یہ شعبہ ہے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ایسا ہوتاتھاکہ جب پتہ ہوتا ہے کہ صبح رونے دھونے کا سین عکسبندکراناہے تو ہم رات سے اس کے لئے ذہنی طور پرتیار ہوتے تھے
مزید پڑھیے


فواد خان کی دبئی میں 40ویں سالگرہ پر پارٹی، فنکاروں کی شرکت

پیر 06 دسمبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار فواد خان نے اپنی 40 ویں سالگرہ پر پارٹی کا انعقاد کیا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، فواد خان نے اپنی 40 ویں سالگرہ دبئی میں اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ منائی ہے ۔ان ویڈیوز میں فواد خان کو اپنی اہلیہ صدف کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے اور اپنے دوستوں کے لیے گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ،فواد خان کی سالگرہ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی، جن میں گلوکار فیصل کپاڈیا عمارہ حکمت، بلال لاشاری ، اداکار محب مرزا، اداکارہ صنم سعید
مزید پڑھیے



عائزہ میری بہت خاص دوست ہیں: تْرک اداکارہ گلسوم علی

پیر 06 دسمبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)شہرہ آفاق سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی تْرک اداکارہ گلسوم علی نے کہا ہے کہ عائزہ خان ان کی بہت خاص دوست ہیں۔خوبرو پاکستانی ماڈل و اداکارہ عائزہ خان اور تْرک اداکارہ گلسوم علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، گلسوم علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان کے ساتھ اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے ، انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انگریزی اور ترک زبان میں لکھا کہ’پیاری عائزہ! آپ میرے لیے ایک خاص اور پیاری دوست ہیں‘۔گلسوم علی نے اپنی انسٹا
مزید پڑھیے


کچھ بھی خریدوں سب کہتے ہیں سلمان خان نے دلائی : آیوش شرما

پیر 06 دسمبر 2021ء
ممبئی( شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بہنوئی اور اداکار آیوش شرما دبنگ خان کی بہن سے شادی کے بعد پیش آنے والی مشکلات زبان پر لے آئے ۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں آیوش شرما نے انکشاف کیا کہ بدقسمتی سے میری زندگی ایسی ہے جسے آپ ایک چھوٹی سی سرگرمی لے سکتے ہیں، اگر میں کار خریدوں تو کہا جاتا ہے کہ اوہ! یہ کار سلمان خان نے دلائی ہے ، میں کچھ بھی کروں تو کہا جاتا ہے کہ یہ سلمان خان کی وجہ سے ہوا ہے ۔ آیوش شرما نے مداحوں
مزید پڑھیے


سٹیج اداکارائوں کی خفیہ ویڈیو بنانے والا فنکار گرفتار

پیر 06 دسمبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)شالیمار تھیٹر میں سٹیج اداکارائوں کی خفیہ کیمرے سے کپڑے تبدیل کرتے ہوئے ویڈیوز بنانے والا ایکسٹرا جونیئر فنکار کاشف چن نکلا جسے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے گرفتار کر لیا ہے ، کاشف چن نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ انہیں خوشبو خان نے ویڈیو بنانے کے لئے کہا اور رقم بھی دلوائی۔ اس حوالے سے اداکارہ خوشبو خان کا کہنا ہے کہ کاشف چن جھوٹ بول رہا ہے ، سچ منظر عام پر آئے گا اور سب کو علم ہوجائے گا کہ کس کے کہنے پر کاشف چن ان کا نام لے رہا ہے
مزید پڑھیے


ماورا نے امیر گیلانی کو لاکھوں میں ایک قرار دے دیا

جمعه 03 دسمبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر )اداکارہ ماورا حسین نے شوبز انڈسٹری میں ایک دہائی کے دوران اپنے ڈرامے کامیاب ہونے پر شکر ادا کیا جب کہ یہ بھی اعتراف کیا کہ شوبز کیریئر نے انہیں اتنا کچھ دیا جس کی انہوں نے امید بھی نہیں کی تھی۔شوبز میں ایک دہائی مکمل ہونے پر انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیے اور بتایا کہ جلد ہی وہ نئے ڈراموں میں کام کرتی دکھائی دیں گی۔ایک سوال کے جواب میں ماورا حسین نے امیر گیلانی کو سب سے پسندیدہ اداکار قرار دیا اور لکھا کہ ثبات نامی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں
مزید پڑھیے


زندگی کو گزارنا نہیں بلکہ ہنسی خوشی جینا چاہیے : بشریٰ انصاری

جمعه 03 دسمبر 2021ء
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ زندگی کو گزارنا نہیں بلکہ ہنسی خوشی جینا چاہیے ، ہر وقت خوش رہتی ہوں اور کسی سے حسد نہیں کرتی یہی میری کامیابیوں اور خوبصورتی کا راز ہے ۔ ایک انٹر ویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں اپنے مزاج کے مطابق اداکاری کرتی ہوں ، مجھے پتہ ہے کہ میں کس طرح کے کردا رنبھا سکتی ہوں اسلئے کسی کردار کو اپنے اوپر مسلط نہیں کرتی ۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھے مزاحیہ کرداروں میں بہت پسند کیا گیا اور میں عام زندگی میں بھی اسی طرح
مزید پڑھیے








اہم خبریں