لاہور(عمران راج )رواں سال شوبز دنیا کے نامور ستارے اداکاری کے جوہر دیکھانے کے بعد دنیا فانی سے کوچ کر گئے ۔ سال 2021 میں بچھڑنے والی شخصیات میں ماضی کی معروف اداکارہ اور شان شاہد کی والدہ نیلوفر بیگم 30 جنوری کو انتقال کرگئیں۔اداکار اعجاز درانی طویل علالت کے بعد یکم مارچ کو انتقال کر گئے تھے ۔ ڈراما نگار حسینہ معین 79لوک گلوکار شوکت علی کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد 2 اپریل کو جگر کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔معروف فنکار و مزاح نگار فاروق قیصر عرف انکل سرگم 15 مئی کو حرکت قلب بند ہونے سے 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔گلوکار اﷲ دتہ لونے والا 29 جون کو انتقال کر گئے تھے ۔سینئر اداکار طلعت اقبال خالق حقیقی سے جاملے تھے ۔ رواں برس وفات پانے والے دیگر افراد میں ڈائریکٹر ایس سلیمان،ادکار زبیر بلوچ بھی شامل ہیں۔