Common frontend top

انٹرٹینمٹ


آن لائن آل پاکستان مقابلہ گائیکی کا انعقاد کرینگے : ذوالفقارعلی

بدھ 26 جنوری 2022ء
لاہور(شوبز ڈیسک) ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا۔اجلاس میں الحمراء کی آن لائن ادبی وثقافتی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا،مزید براں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الحمراآن لائن آل پاکستان مقابلہ گائیکی کا انعقاد کرئے گا،مقابلہ جیتے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔مقابلہ میں شرکت کرنے والے اپنا ایڈیشن فوک ،غزل اورگیت میں الحمراء کو بذریعہ واٹس اپ بھیج سکیں گے ۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اس موقع پر کہا کہ سوشل میڈیا پر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا،جدید میڈیم کے ذریعے ہم اپنی
مزید پڑھیے


محاذ آرائی ہمارا قومی کھیل بن چکا ہے : عارف لوہار

بدھ 26 جنوری 2022ء
لاہور (شوبز ڈیسک ) معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ دین سے دوری نے ہمارے لئے بے شمار مسائل پیدا کردئیے ہیں ، آج معاشرے میں جو برائیاں فروغ پارہی ہیں اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم نے درست طریقے سے دین پر عمل کرناچھوڑ دیاہے جس کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑرہا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ ہمارے قول وفعل میں تضاد ہے ایک دوسرے کے خلاف بلاوجہ محاذ آرائی کرنا ہمارا قومی کھیل بن چکا ہے ، مہذب معاشرے میں کسی کی عزت نہیں اچھالی جاتی مگریہاں معاملہ بالکل برعکس ہے ۔
مزید پڑھیے


خواتین کو طاقتور بننے کیلئے تعلیم کو ہتھیار بنانا ہوگا : حمیرا ارشد

بدھ 26 جنوری 2022ء
لاہور(شوبز ڈیسک)نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں لیکن انہیں تسلیم کرنے اور تعریف کرنے کی بجائے ہچکچاہٹ سے کام لیا جاتا ہے ۔ صرف دیہی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ لاہور جیسے بڑے بڑے شہروں میں بھی خواتین کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ ان کے حقوق غصب کرنے کے ساتھ انہیں ان کے حق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے اگر طاقتور بننا ہے تو انہیں تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا اور اس کے
مزید پڑھیے


عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کا نیا گانا’’ سجن دس ناں‘‘ مقبول

پیر 24 جنوری 2022ء
لاہور( کلچرل رپورٹر) معروف گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ مومنہ مستحسن کی آواز میں نجی سٹوڈیو کی جانب سے ریلیز کیا گیا آڈیو گانا ’’سجن دس ناں‘‘ صرف چند گھنٹوں میں ہی مقبول ہوگیا۔ عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کی آواز میں نئے گانے کو آڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ سپاٹی فائی پر ریلیز کیا گیا ،اس کے علاوہ ایک اور آڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ ساؤنڈ کلاؤڈ پر عاطف اسلم نے اس گانے کو اپنی پروفائل پر بھی ریلیز کیا ہے جس کو اب تک 1 ہزار 5 سو سے زائد لوگ سن چکے ہیں۔دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر
مزید پڑھیے


حنا الطاف کے والد کا انتقال شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

پیر 24 جنوری 2022ء
لاہور( کلچرل رپورٹر) اداکارہ و میزبان حنا الطاف کے والد انتقال کرگئے ۔حنا الطاف نے اپنے والد کی وفات کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ جس کے بعد حنا الطاف سے شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ حنا الطاف نے تمام مداحوں سے والد کی مغفرت کیلئے دعا کرنے کی بھی اپیل کی ہے ۔
مزید پڑھیے



فنکاروں کی نسیم وکی ، آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ کی مذمت

پیر 24 جنوری 2022ء
لاہور( شوبز ڈیسک ) شوبز شخصیات نے نامور کامیڈین نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور پولیس کی جانب سے اس واقعہ پر فوری رد عمل کا آنا خوش آئند ہے ، فنکار ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں اس لئے انہیں ہر طرح کا تحفظ دیا جانا چاہیے ۔ سینئر اداکار سہیل احمد، ناصر چنیوٹی، ہنی البیلا ، روبی انعم ، افتخار ٹھاکر، ماہ نور ، ہما علی ،اکرم اداس ، قیصر پیا اور دیگر نے کہا ہے کہ فنکاروں کو تحفظ کا احساس دلانے کے لئے فائرنگ
مزید پڑھیے


ماہرہ نے ’’بول‘‘ فلم سے پہلے مجھ سے مشورہ لیا : شمعون عباسی

پیر 24 جنوری 2022ء
کراچی( نیٹ نیوز) معروف پاکستانی اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ماہرہ خان نے اپنی پہلی فلم’’بول‘‘ سائن کرنے سے پہلے مجھ سے مشورہ لیاتھا۔شمعون عباسی حال ہی میں ایک آن لائن شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے شوبز کے متعدد فنکاروں کو مشورے دئیے ۔ شمعون عباسی نے اداکار شان کے سینما میں بھارتی فلموں پر پابندی لگنے کے مطالبے پر کہا کہ وہ شان کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتے ۔انہوں نے بتایا کہ ہمایوں سعید پہلی دفعہ میری ٹیلی فلم سے سکرین پر لوگوں کے سامنے آئے ۔مہوش حیات کو تمغہ
مزید پڑھیے


عائزہ نے شوہر دانش تیمور کے ساتھ تصاویر شیئر کر دیں

جمعه 21 جنوری 2022ء
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ عائزہ خان نے شوہر، اداکار دانش تیمور کیساتھ کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ عائزہ خان نے انسٹا گرام پر شوہر دانش تیمور کیساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں خوبصورت جوڑی نے اپنے فوٹو شوٹ کے لیے جن ملبوسات اور سٹائل کا انتخاب کیا ہے وہ بہت ہی زیادہ پُرکشش لگ رہا ہے ۔
مزید پڑھیے


عروہ کے بولڈ شوٹ پر صارفین برہم

جمعه 21 جنوری 2022ء
لاہور( کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ عروہ حسین کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس پر صارفین برہم نظر آرہے ہیں۔عروہ حسین نے انسٹاگرام پر اپنے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جو ایک انگریزی فیشن میگزین کے لئے کرایا گیا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین ان پر خفا نظر آرہے ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہے اب آپ نے بے شرمی کی تمام حدیں پار کرلی ہیں۔
مزید پڑھیے


جینٹ جیکسن کی زندگی پر بنائی دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری

جمعرات 20 جنوری 2022ء
نیو یارک (شوبز دیسک) کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی بہن، گلوکارہ جینٹ جیکسن اپنی نئی دستاویزی فلم میں بھائی کے ساتھ گزرے خوبصورت لمحات یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں۔گلوکارہ جینٹ جیکسن نے اپنی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے ۔اس ٹریلر میں گلوکارہ اپنی فیملی اور انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات بشمول ماریہ کیری اور سیموئیل ایل جیکسن کے ساتھ اپنے ناقابل یقین کیریئر اور زندگی پر بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔اْنہیں اس ویڈیو میں اپنے آنجہانی بھائی، گلوکار مائیکل جیکسن کے ساتھ گزرے خوبصورت لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں