BN

انٹرٹینمٹ



’’ علامہ اقبال میرے رہنما ‘‘پی ٹی وی کراچی مرکز سے پیش ہوگا

منگل 05 نومبر 2019ء
کراچی (کلچرل رپورٹر) علامہ اقبال ڈے پر خصوصی پرگرام بعنوان ً علامہ اقبال میرے رہنما ً پی ٹی وی کراچی مرکز سے مہرین تسلیم پیش کرینگی۔ پروگرام کی تحریر و تحقیق صفیہ ملک کی ہے جبکہ شرکاؤں میں پروفیسر سحر انصاری، ڈاکٹر شکیل احمد فاروقی، ڈاکٹر نسرین ، ڈاکٹر ثمر سلطانہ، ڈاکٹرتظیم الفردوس اور عنبرین حسیب عنبر شامل ہیں۔ علامہ اقبال کی شاعری ہر دور اور ہر عمر کے افراد کیلئے ایک فلسفہ پیش کرتی ہے ، نئی نسل کو کلام اقبال اور افکار سے روشناس کرنا بے ضروری ہے اور موجودہ دور کا تقاضا بھی ہے ۔ اسی حوالے
مزید پڑھیے


اداکارہ حمیمہ ملک کی منگنی کی افواہیں منظر عام پر

منگل 05 نومبر 2019ء
لاہور(شوبز ڈیسک)ان دنوں ڈر ا مو ں اور فلموں سے دور نظر آنیوالی اداکارہ حمیمہ ملک سے متعلق تازہ خبر یہ سامنے آئی ہے کہ انہوں نے اپنے ایک دیرینہ دوست و کاروباری شخصیت سے منگنی کرلی ہے اور جلد ہی وہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جا ئیں گی۔اگر اداکارہ نے یہ شادی کی تو ان کی یہ دوسری شادی ہوگی، حمیمہ ملک نے پہلی شادی معروف اداکار و فلم ساز شمعون عباسی سے کی تھی تاہم جلد ہی ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ ذرائع کے مطابق حمیمہ ملک نے اکبر ڈیڈھی نامی کاروباری شخص سے منگنی
مزید پڑھیے


رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی

منگل 05 نومبر 2019ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی، رابی نے ٹوئٹر پیغام میں مداحوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا، رابی کا کہنا تھا میں رابی پیرزادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ، اﷲ تعالی میرے گناہوں کو معاف کرے اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے ، ساتھ ہی انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت ’’وتعِز من تشا وتذِل من تشا ‘‘ کا بھی حوالہ دیا ، یاد رہے اس سے قبل بھی ٹوئٹر پیغام میں رابی پیرزادہ نے کہا تھا میں جیسی ہوں ویسا ہونے کے لیے
مزید پڑھیے


خواہش ہے میرے فن میں والد کی جھلک نظر آئے : سانوال خیلوی

پیر 04 نومبر 2019ء
لاہور( شوبز ڈیسک) نامورگلوکارسانول عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میرے فن میں والد کی جھلک نظر آئے ،میرے والدنے مقام بنانے کے لئے جتنی محنت کی ہے اسکی شایددوسری کوئی مثال نہیں مل سکتی۔ ایک انٹرویو میں سانول نے کہا کہ اپنے والدکی میراث کو لے کرآگے بڑھ رہاہوں اورکوشش ہے کہ معیاری گلوکاری سے اپنے والدکے نام کو مزید بلندکروں ۔ انہوں نے کہاکہ والد کی طرف سے ہمیشہ بھرپور سپورٹ ملی ہے لیکن کبھی بھی اس کاناجائز فائدہ نہیں اٹھایا بلکہ اپنی حدودکاہمیشہ خیال رکھاہے اوراس سے تجاوز نہیں کیا ۔ انہوں نے
مزید پڑھیے


اچھی فلم کی آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی: ثنا خان

پیر 04 نومبر 2019ء
لاہور ( شوبز ڈیسک) اداکارہ ثنا خان نے کہا ہے کہ شوبز میں اپنے بہتر کام سے بے مثال کامیابیاں حاصل کیں ہیں‘ اچھی فلم کی آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی۔ خصوصی بات چیت میں ثناء خان نے مزید بتایا کہ لاہور کے سٹیج میں کام کر کے بہت اچھا لگا مجھے لاہور کے تھیٹر کا ماحول بہت ہی اچھا لگا ۔ ایک سوال کے جواب میں ثنا خان نے بتایا کہ اب تولاہور میں ہی زیادہ کام کرونگی۔ ثناء خان نے کہا کہ شوبز میں جتنی بھی کامیابی حاصل کی ہے یہ سب میری اپنے کام سے
مزید پڑھیے




بیٹا زندہ ہے ،سوشل میڈیا پر خبر جھوٹی:اداکارشفقت چیمہ

پیر 04 نومبر 2019ء
لاہور (کلچرل رپورٹر) سوشل میڈیا پر بیٹے کی ہلاکت کی جھوٹی خبر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفقت چیمہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میرا بیٹا تندرست اور سلامت ہے ،ساری زندگی کسی کا دل نہیں دکھایا، انہوں نے کہا کہ مجھے میرے بیٹے کی کارحادثے میں ہلاکت کی جھوٹی خبر دکھائی گئی،فوری طور پر بیٹے کو فون کیا، فون نہ اٹھانے پر دل اداس ہوا ، دوبارہ فون کیا تو بیٹے نے اٹھایا،آواز سن کر دل کو تسلی ہوئی۔
مزید پڑھیے


میرا کا فلم ’’باجی‘‘ پارٹ ٹو میں بھی کام کرنے کا اعلان

پیر 04 نومبر 2019ء
لاہور ( شوبز ڈیسک) لالی ووڈ سٹارمیرا نے کہاہے کہ عاصم ملک منجھے ہوئے ہدایتکار ہیں اور فلم ’’باجی ‘‘کے پارٹ ٹومیں بھی ان کے ساتھ کام کروں گی ،فلم’’باجی‘‘ کی طرح یہ بھی شاہکار پراجیکٹ ثابت ہوگااوراس سے فلم انڈسٹری میں نئی روایت متعارف ہو گی ۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ اپنے کیرئیر میں متعدد ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اورہرکسی کی اپنی خوبی ہے لیکن ہدایتکار عاصم ملک بے پناہ خوبیوں کے مالک ہیں او رجو بھی اداکارایک باران کے ساتھ کام کرتاہے وہ ان کے ہر پراجیکٹ کا حصہ
مزید پڑھیے


رقص سے فحاشی کا کوئی تعلق نہیں یہ ایک آرٹ ہے : فیروزہ علی

پیر 04 نومبر 2019ء
لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف سٹیج اداکارہ فیروزہ علی نے کہاہے کہ رقص سے فحاشی کا کوئی تعلق نہیں یہ ایک آرٹ ہے جسے لوگ پسند کرتے ہیں اور ہزاروں روپیہ خرچ کر کے اسے دیکھنے آتے ہیں ۔سٹیج کے پر کوئی بحران نہیں ۔آج بھی تھیٹر میں ہائوس فل ہوتا ہے کچھ خرابی ہوئی ہے ، اگر سکرپٹ کے مطابق ڈرامہ ہو تو اس میں بہت بہتری آئے گی۔ اب الزامات کا وقت نہیں بلکہ اس کی ترقی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محفل تھیٹر میں جاری ڈرامہ ’’دل جلے ‘‘عوام کو بہت پسند آرہا
مزید پڑھیے


لاہور میں دسویں سالانہ تھاپ کانفرنس اختتام پذیر

پیر 04 نومبر 2019ء
لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہور میں دسویں سالانہ تھاپ کانفرنس اختتام پذیر ، آخری روز طلبا نے میوزیکل اور تھیٹر پرفارمنسز بھی پیش کیں ۔ تھاپ سیکرٹریٹ میں ہونے والی کانفرنس میں سکالرز نے ’’شہر اور شہری ‘‘ کے موضوع پر فکر انگیز مقالے پیش کئے ۔ٹرسٹ فار ہسٹری، آرٹ اینڈ آرٹیٹیکچر(تھاپ) کے پلیٹ فارم سے یکم نومبر سے شروع ہونے والی دسویں سالانہ تھاپ کانفرنس اتوار کی شب گلبرگ میں اختتام پذیر ہوگئی۔ آخری روز ہونے والے دو سیشنز کی صدارت پروفیسر مشتاق صوفی اور پروفیسر سید فیصل سجادنے کی ۔ میزبان پروفیسر ساجدہ وندل نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر
مزید پڑھیے


گلوکار جاوید بشیر کے بیٹے جنید بشیر کا گیت ’’پیا‘‘ لانچ

پیر 04 نومبر 2019ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکار جاوید بشیر کے نوجوان بیٹے جنید بشیر کا گیت’’پیا‘‘ لانچ کردیا گیا۔اس مناسبت سے تقریب کا اہتمام مقامی کیفے میں کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے شرکا میں پی ٹی وی پروڈیوسر سید محسن جعفر،سر نعیم الحسن،گلوکار ولی حامد علی خان، سارہ بلوچ،سید وصی شاہ ، استاد طافو خان و دیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر جاوید بشیر نے اپنے بیٹے اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ پرفارم کیا جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔
مزید پڑھیے