Common frontend top

انٹرٹینمٹ


حرامانی کا اپنے ہی گانے پر ڈانس، ویڈیو وائرل ہوگئی

پیر 14 مارچ 2022ء
کراچی( شوبز ڈیسک ) حرامانی نے اپنے ہی گانے ’’ دیوانوں مستانوں‘‘ پر زبردست ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی خوبرو اداکارہ حرا مانی نے کشمیر بیٹس سیزن 2میں گانا گایا ہے جس کا ٹائٹل میرے دیوانوں مستانوں ہے ، نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنے اس گانے کی ویڈیو شئیر کی جس میں وہ گانا گاتی اور رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ میرے دیوانوں مستانوں ۔واضح
مزید پڑھیے


والد کو دل کا دورہ، عاطف اسلم کی دعا کرنے کی درخواست

پیر 14 مارچ 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی سٹوری شیئر کی جس میں اْنہوں نے بتایا کہ حال ہی میں اْن کے والد کو دل کا دورہ پڑا تھا ۔ پچھلے کچھ دن تھوڑے سخت تھے لیکن آپ سب کی محبتوں اور حمایت کے ساتھ میرے والد دل کے دورے سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔گلوکار نے کہا کہ میں آج آن لائن نہیں آ سکوں گا تاہم والد کے صحت یاب ہونے کے بعد میں ایک زبردست ملاقات کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔ اْنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا
مزید پڑھیے


کامیڈی ایکشن فلم ’’ گھبرانا نہیں ہے ‘‘ کا ٹریلر جاری

پیر 14 مارچ 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)مشہور جملے ’’ گھبرانا نہیں ہے ’’ پر بنائی جانے والی رومانٹک کامیڈی ایکشن فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر میں تمام مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے اور مختصر دورانیے کے ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے ۔ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ صبا قمر کا کردار سب سے نمایاں اور منفرد ہوگا جو ایک طرف سید جبران کی محبت کے طور پر دکھائی دیتی ہیں تو دوسری طرف وہ زاہد احمد سے بھی رومانس کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ فلم میں سینئر اداکار سہیل احمد نے صبا قمر کے والد
مزید پڑھیے


الحمراء آرٹس کونسل میں کلاسیکل موسیقی کی یاد گار شام

پیر 14 مارچ 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)الحمراء آرٹس کونسل میں کلاسیکل موسیقی کی یاد گار شام کا انعقادکیا گیا۔ گلوکاروں نے اپنے منفرد انداز میں پرفارم کیا۔کلاسیکل گائیک اُستاد شفقت علی خان کی پرفارمنس نے پروگرام کو یادگار بنا دیا۔کلاسیکل موسیقی کے ابھرتے ہوئے ستارے نایاب علی خان اور انعام علی خان نے اپنی مہارت کا اظہار کیا۔الحمراء میں کلاسیکل گائیک سورج خان اورچاند خان نے شاہ حسین کی کافیاں پیش کرکے کلاسیکل موسیقی کے روایت کو تازگی بخشی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمراء وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار کی ہدایت پر پنجاب
مزید پڑھیے


پابندیوں کی وجہ سے بولڈ سین نہیں کرسکتے : صبا قمر

هفته 12 مارچ 2022ء
لاہور ( نیٹ نیوز)اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں پابندیاں کے باعث بولڈ سین نہیں کیے جاسکتے لیکن پاکستان میں اب بولڈ موضوعات پر بات کی جانے لگی ہے ۔ بھارتی سرکاری نیوزایجنسی پی ٹی آئی (پریس ٹرسٹ انڈیا) کو لاہور سے ٹیلیفونک انٹرویو میں صباقمر نے کہا کہ میں بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘میں عرفان خان کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں ۔انہوں نے بالی ووڈ میں مزید کام کرنے سے متعلق کہا کہ میں ایک مثبت سوچ کی مالک ہوں اور اچھے کی امید کررہی ہوں،
مزید پڑھیے



سوشل میڈیا پر الزامات، ثنا جاوید کا قانونی کارروائی کا اعلان

هفته 12 مارچ 2022ء
لاہور،کراچی(کلچرل رپورٹر، نیٹ نیوز) اداکارہ ثناء جاوید نے سوشل میڈیا پر معروف میک اپ آرٹسٹس، ماڈلز اور اداکاروں کی جانب سے ان کے روئیے پر لگائے گئے الزامات پر ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا بھی اعلان کردیا ہے ۔ ثناء جاوید نے انسٹاگرام پر اطلاع دی کہ وہ اس سارے معاملے کو لیگل نوٹس کے ذریعے حل کریں گی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پچھلے 72 گھنٹوں میں مجھے ہر طرح کے جھوٹ اور من گھڑت کہانیوں، نفرت انگیز تحریروں اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا،لوگوں کے ایک گروپ کی طرف
مزید پڑھیے


مہینے میں ایک بار منہ دھوتی ہوں: کیمرون ڈیاز

هفته 12 مارچ 2022ء
نیویارک(نیٹ نیوز) ہالی ووڈ اداکارہ کیمرون ڈیاز نے انکشاف کیا ہے کہ مہینے میں ایک بار منہ دھو تی ہوں ، جس مہینے وہ دو بار منہ دھو لیتی ہیں وہ ان کا سب سے بہترین مہینہ ہوتا ہے ۔اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دنیا کے بنائے گئے خوبصورتی کے معیار کو برقرار رکھنا چھوڑ دیا اور اسی وجہ سے وہ مہینے میں کبھی کبھار ہی اپنا منہ دھوتی ہیں۔کیمرون ڈیاز نے پوڈکاسٹ میں اس بات پر بھی برہمی کا اظہار کیا کہ ہالی و وڈ میں خوبصورتی کے معیار منفرد ہیں اور خواتین پر پرکشش دکھائی
مزید پڑھیے


پنجاب کا ثقافتی دن ، الحمرا میں اعلیٰ سطح اجلاس کا انعقاد

هفته 12 مارچ 2022ء
لاہور( کلچرل رپورٹر) وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کے ثقافتی دن کو منانے سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دیدی گی۔ ایڈیشنل سیکرٹری کلچر فرحت جبیں، ڈی جی پی آر ثمن رائے ، ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے شرکت کی۔ تمام کمشنرز بھی اجلاس میں بزریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے ۔ تمام کمشنرز نے وزیر ثقافت کوکلچر ڈے کی تقریبات بارے مکمل بریفنگ دی۔ وزیر ثقافت خیال احمد استرو نے کہا کہ پنجاب کے کونے کونے سے ہر باسی کواس دن کی تقریبات میں شریک کیا جائے
مزید پڑھیے


اداکارہ ریما خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

هفته 12 مارچ 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ریما خان کی معروف اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔سوشل میڈیا انسٹا گرام سائٹ پر چند منٹوں کی ویڈیو وائرل ہے جس میں ریما خان اور مولانا طارق جمیل کو ایک تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ریما خان کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دل کی بہت بڑی خواہش تھی اْن کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہو جائے ، جس پر مولانا طارق جمیل کہتے ہیں کہ آپ کی یہ دعا میرے گھر آکر قبول ہوئی ہے ۔اس کے جواب
مزید پڑھیے


بلال مقصود کی بچوں کیلئے اینیمیٹڈ نظموں کی ویڈیوز جاری

هفته 12 مارچ 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار، موسیقار اور نغمہ نگار بلال مقصود نے پاکستانی بچوں کیلئے قومی زبان اْردو میں مختلف موضوعات پر اینیمیٹڈ نرسری نظموں کی ویڈیوز جاری کردیں۔بلال مقصود نے انسٹاگرام ویڈیو میں 'نرسری رائمز' یعنی نظموں سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بسکٹ کمپنی کے تعاون سے بچوں کے لیے اردو اور آسان زبان میں نظمیں تیار کی ہیں،نظموں کی ویڈیوز میں آسان زبان کا استعمال کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں