لاہور(شوبز ڈیسک)نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں لیکن انہیں تسلیم کرنے اور تعریف کرنے کی بجائے ہچکچاہٹ سے کام لیا جاتا ہے ۔ صرف دیہی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ لاہور جیسے بڑے بڑے شہروں میں بھی خواتین کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ ان کے حقوق غصب کرنے کے ساتھ انہیں ان کے حق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے اگر طاقتور بننا ہے تو انہیں تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا اور اس کے ذریعے ہی اپنا حق لیا جا سکتا ہے ۔