لاہور (شوبز ڈیسک ) معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ دین سے دوری نے ہمارے لئے بے شمار مسائل پیدا کردئیے ہیں ، آج معاشرے میں جو برائیاں فروغ پارہی ہیں اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم نے درست طریقے سے دین پر عمل کرناچھوڑ دیاہے جس کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑرہا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ ہمارے قول وفعل میں تضاد ہے ایک دوسرے کے خلاف بلاوجہ محاذ آرائی کرنا ہمارا قومی کھیل بن چکا ہے ، مہذب معاشرے میں کسی کی عزت نہیں اچھالی جاتی مگریہاں معاملہ بالکل برعکس ہے ۔