لاہور(شوبز ڈیسک) ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا۔اجلاس میں الحمراء کی آن لائن ادبی وثقافتی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا،مزید براں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الحمراآن لائن آل پاکستان مقابلہ گائیکی کا انعقاد کرئے گا،مقابلہ جیتے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔مقابلہ میں شرکت کرنے والے اپنا ایڈیشن فوک ،غزل اورگیت میں الحمراء کو بذریعہ واٹس اپ بھیج سکیں گے ۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اس موقع پر کہا کہ سوشل میڈیا پر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا،جدید میڈیم کے ذریعے ہم اپنی ثقافت کو پوری دُنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔