Common frontend top

اوریا مقبول جان


اُمت مسلمہ کی ایک عید


دنیا کے تقریباً ہر مسلمان ملک میں رویتِ ہلال کمیٹیاں ایسے علمائے کرام پر مشتمل ہیں جو اپنے خطبوں میں یقیناً سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث ضرور سناتے ہوں گے کہ یہ اُمت ایک جسدِ واحد کی طرح ہے۔ اس بات کا بھی اعلان زور و شور سے کرتے ہونگے کہ سرورِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو ساری انسانیت کے لئے نبی بنا کر بھیجا گیا ہے۔ لیکن یہ تمام علمائے اُمت اور مذہبی سیاسی رہنما آج تک ایک دن کیلئے بھی اس بات پر متفق نہیں ہو سکے کہ اس دُنیا میں بسنے
منگل 03 مئی 2022ء مزید پڑھیے

ملکہ لیلو کلانی سے عمران خان تک ……(آخری قسط)

جمعه 29 اپریل 2022ء
اوریا مقبول جان
دُنیا کے ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک میں کوئی بھی سیاست دان، دانشور یا عوامی رہنما کتنا بھی امریکہ یا سامراجی معاشی نظام کا ناقد کیوں نہ ہو، جرأتِ اظہار کا پیکر بھی ہو، مگر عالمی طاقتیں اس سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوا کرتیں بلکہ ایسے تمام افراد کو کھل کر بولنے کے لئے بے شمار مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔ دُنیا بھر میں ان کی تحریروں کے تراجم کروائے جاتے ہیں، یہاں تک کہ انہیں اعلیٰ عالمی انعامات سے بھی نوازا جاتا ہے۔ سرد جنگ کے دوران اسی پالیسی کے تحت دُنیا بھر کے ادیبوں، شاعروں اور سیاسی جدوجہد
مزید پڑھیے


ملکہ لیلو کلانی سے عمران خان تک ……(3)

جمعرات 28 اپریل 2022ء
اوریا مقبول جان
امریکہ جب بھی دُنیا کے کسی ملک میں قائم حکومت کو ختم کرنے کے لئے اپنی کوششوں کا آغاز کرتا ہے تو اس کی بنیاد یوں تو سی آئی اے کی تنظیم کا خفیہ فیصلہ ہوتا ہے لیکن اس کے نفاذ سے پہلے پوری ریاستی مشینری کو ایک اخلاقی جواز ضرور فراہم کیا جاتا ہے۔ امریکی جمہوریت نے اپنے تمام اداروں میں یہ تصور ایک ’’زمینی مذہب‘‘ کی سطح پر مضبوط کر رکھا ہے کہ ہم امریکی دُنیا کی سب سے راست باز اور منصف مزاج (Righteous) قوم ہیں اور جو قوت اور طاقت ہمیں حاصل ہے اس کی بنیاد
مزید پڑھیے


ملکہ لیلو کلانی سے عمران خان تک

منگل 26 اپریل 2022ء
اوریا مقبول جان
پوری دُنیا میں جمہوری نظام اس لئے تخلیق کیا گیا تھا تاکہ اس کے ذریعے عالمی طاقتیں اپنے سرمائے، اثرورسوخ اور فوجی قوت سے حکومتوں کا رُخ جس طرف چاہیں پھیر سکیں۔ لیکن ان کے نزدیک اس نظام میں بنیادی خرابی یہ ہے کہ کبھی کبھی عوام قابو میں نہیں آتے اور ایسے لیڈر منتخب کر لیتے ہیں جو اپنی قوم کو آزادی، حریت اور وقار کے ساتھ جینے کا درس دینے لگتے ہیں ۔ ایسے حکمران یا لیڈر صرف اپنے ملکوں میں ہی نہیں بلکہ اپنے اردگرد کے ممالک میں بھی عالمی طاقتوں کے مفادات کے لئے چیلنج بن
مزید پڑھیے


امریکی حکمرانوں کی گوہر افشانیاں

جمعه 22 اپریل 2022ء
اوریا مقبول جان
امریکی صدر جان ایف کینڈی قتل ہوا تو امریکہ میں اس کے چاہنے والے دبی ہوئی زبان میں یہ گفتگو کرتے ہوئے نظر آتے تھے کہ اسے امریکی سی آئی اے نے مروایا ہے۔ جان ایف کینڈی چونکہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے عوام میں بہت مقبول تھا اور اسے الیکشنوں میں ہروانا ممکن نہیں تھا، اس لئے اسے راستے سے ہٹا دیا گیا۔ مقبول لیڈر کا معاملہ یہ ہوتا ہے کہ وہ اگر مار بھی دیا جائے تو پھر بھی اپنی ایک وراثت چھوڑ جاتا ہے۔ کینڈی کی اس وراثت سے سی آئی اے اس قدر خوفزدہ تھی کہ
مزید پڑھیے



امریکی سازش… امریکی گواہی

جمعرات 21 اپریل 2022ء
اوریا مقبول جان
امریکہ میں بہت کم ایسے سیاست دان ہیں جو اسرائیل کے ناجائز قیام، صہیونیت (Zionism) کے عزائم، امریکی خارجہ پالیسی پر اسرائیلی لابی کا قبضہ اور فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوں۔ جس کسی نے بھی امریکہ میں ایسا کرنے کی کبھی ہمت کی، اسے نشانِ عبرت بنا دیا گیا۔ امریکی سیاست میں ایک حقیقت، قول ِ فیصل کی طرح بیان کی جاتی ہے کہ "No one can become US President without Jew media and Jew Money" ’’کوئی شخص بھی یہودی سرمائے اور یہودی میڈیا کے بغیر امریکی صدر نہیں بن سکتا‘‘۔ میڈیا ہر ایسے شخص کی کردار
مزید پڑھیے


کشمکشِ اقتدار میں سلطنت کا خاتمہ ……(2)

بدھ 20 اپریل 2022ء
اوریا مقبول جان
کھڑک سنگھ کی زہر خورانی کے بعد طویل بیماری، اس کے وزیر اعظم چیت سنگھ باجوہ کا سرِ دربار قتل اور اس کی بیوی اِندر کور باجوہ کو زندہ جلانے کے بعد خالصہ فوج برصغیر پاک و ہند کی تاریخ میں ایسی پہلی فوج بن گئی جس نے دو اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لئے، پہلا یہ کہ اب ہم فیصلہ کریں گے کہ مسندِ اقتدار پر کس کو بٹھانا ہے اور دوسرا یہ فیصلہ بھی ہمارے ہی فہم و فراست سے ہو گا کہ غدار کون اور محب ِ وطن کون ہے۔ کھڑک سنگھ کا واحد بیٹا نونہال سنگھ
مزید پڑھیے


کشمکشِ اقتدار میں سلطنت کا خاتمہ

منگل 19 اپریل 2022ء
اوریا مقبول جان
شالا مار باغ سے گڑھی شاہو کی طرف آئیں تو جہاں آپ کو مغل دَور کے کئی باغات کے آثار ملیں گے وہیں ایک گنبد نما عمارت بھی نظر آئے گی جسے بدھو کا آوا کہتے ہیں۔ یہ دراصل اینٹوں کا ایک بھٹہ تھا جس میں شاہی تعمیرات کے لئے پختہ اینٹیں تیار ہوتی تھیں۔ اس مقصد کے لئے مٹی کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے اردگرد کی بیشمار زمین خالی رکھی گئی تھی۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں ان دنوں لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی واقع ہے۔ رنجیت سنگھ برصغیر کی ریاستوں کا پہلا حکمران تھا جسے یورپی طرز
مزید پڑھیے


عمران خان کا اصل جرم

جمعه 15 اپریل 2022ء
اوریا مقبول جان
ایسے شخص کو کبھی معاف نہیں کیا گیا جس نے عالمی سُودی مالیاتی نظام اور جعلی کاغذی کرنسی کے عالمی شرح متبادل سے نکلنے کی تھوڑی سی بھی جنبش کی، ذرا سی دیر کو بھی آنکھیں دکھائیں یا ان معاشی غنڈوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر گفتگو کی۔ اس حرکت کے بعد بے شک وہ واپس پلٹ بھی گیا ہو، ’’اچھا بچہ‘‘ بننے کی بھی پوری کوشش کرے، لیکن عالمی شکنجے سے آزادی کی یہ چھوٹی سی کوشش بھی معاف نہیں کی جاتی اور اسے نشانِ عبرت بنا دیا جاتا ہے۔ عمران خان کی اس معاملے میں مماثلت نہ
مزید پڑھیے


’’انگریز سمجھتا ہے مسلماں ہے گداگر‘‘

جمعرات 14 اپریل 2022ء
اوریا مقبول جان
پوری دُنیا کو معاشی غلامی کی جکڑ بندیوں میں گرفتار کرنے کے لئے امریکی شہر بریٹن ورڈ میں نئے عالمی مالیاتی نظام کے تحت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ اس دن یعنی 22 جولائی 1944ء سے لے کر آج تک اٹھہتر (78) سال گزر چکے ہیں۔ اس نظام کے تحت دُنیا بھر کی اقوام کو سُود دَر سُود قرضوں میں جکڑا گیا، ان کا مسلسل استحصال کیا گیا اور وہ بیچاری دن بدن اس سُودی دلدل میں دھنستی چلی گئیں۔ لیکن ایسی تمام اقوام کے ہاں غلامانہ سے غلامانہ سوچ رکھنے والے بے شمار
مزید پڑھیے








اہم خبریں