Common frontend top

عارف نظامی


شاہی جوڑا،ڈیانا اور پاکستان


برطانوی شاہی جوڑے ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن کو اپنے دورہ پاکستان کے دوران خاصی پذیرائی ملی،دورے سے برطانوی اور سوشل میڈیا پر پاکستان کی خاصی تشہیر ہوئی اور مجموعی طور پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ۔پاکستان ایک خوبصورت ملک جس میں دلکش قدرتی مناظر،برف پوش پہاڑ،کہساروں کا سینہ چیرتے اور میدانی علاقوں میں پرسکون دریا،بلند آبشاریں،نیلگوں جھیلیں، میدان ، ریگستان اور نخلستان سب کچھ موجود ہیں ۔یہاں کے عوام مختلف قسم کی ثقافت اور روایات میںعمومی طور پر اسلام کی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں ۔اس کے باوجود
هفته 19 اکتوبر 2019ء مزید پڑھیے

کچھ تاریخ کے تلخ دریچے سے۔۔۔

بدھ 16 اکتوبر 2019ء
عا رف نظا می
12اکتوبرکو جنرل پرویز مشرف کے بطور آرمی چیف اقتدار پر شب خون مارنے کو بیس برس گزر گئے۔ جنرل صاحب کا ’کو‘ (coup)پاکستان میں فو ج کے اقتدار پر قبضے کا پہلا واقعہ نہیں تھا۔ سب سے پہلے سازشی جرنیل ایوب خان نے جو بطور کمانڈر انچیف کئی برسوں سے ریشہ دوانیوں میں مصروف تھے، قیا م پاکستان کے گیا رہ برس بعد ہی 7اکتوبر 1958ء کواقتدار پرقبضہ کر لیا تھا ۔ اس وقت ملک میں واقعی سیاسی افراتفری اور عدم استحکام کادور دورہ تھا، سیاسی حکومتیں بنتی تھیں اور سیاستدانوں کی باہمی رسہ کشی کی وجہ سے ٹوٹ
مزید پڑھیے


باندھ کر کیسے مذاکرات؟

پیر 14 اکتوبر 2019ء
عا رف نظا می
طویل عرصے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے’ سب کچھ ‘میاں نوازشریف کو میڈیا سے مختصر انٹرایکشن کرنے کا موقع ملا جو حکومتی بزر جمہروں نے بلا واسطہ طور پر خود فراہم کیا ۔مسلم لیگ (ن) کے رہبر میڈیا اور اپنے سیاسی حواریوں سے دور کوٹ لکھپت جیل کی ایک کوٹھڑی میں بند ’پاناماگیٹ ‘ کے ہاتھوں نااہل ہو کر اقامہ کیس میں طویل قید کاٹ رہے ہیں لیکن لگتا ہے کہ انتقامی ذہنیت کے حامل حکومتی اہلکار اس پر بھی راضی نہیں ، اس وقت تو ان کے اعصاب پر مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ اور اسلام آباد
مزید پڑھیے


حسن کارکردگی ، ہنوز فقدان

هفته 12 اکتوبر 2019ء
عا رف نظا می
حکمرانوں بالخصوص وزیراعظم عمران خان اور ان کی اکنامک ٹیم کی یقین دہاینوں کے باوجود اقتصادی معاملات بدستور دگرگوں ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر جوآئی ایم ایف سے درآمد شدہ ٹیم کا حصہ ہیں نے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے حاضرین کو یقین دلایا کہ اکانومی کو جن چیلنجز کا سامنا تھا موجودہ حکومت کی طرف سے کی گئی اصلاحات کے نتیجے میں معاملات بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اللہ کرے، ایسا ہی ہو اور جلد ہی تاجر اور عوام محسوس کرنے لگیں کہ واقعی اقتصادیات سنبھل گئی ہیں اور ان
مزید پڑھیے


کو ئی بتلا ؤ کہ ؟

بدھ 09 اکتوبر 2019ء
عا رف نظا می
چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے اپنی حالیہ دھواںدار پریس کانفرنس میں آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ کے سامنے تاجروں کے تحفظات کو بلاجوازقرار دیا ہے، گویا کہ نیب تو اپناکام کر رہی ہے نہ جانے شو ر کیوں مچ رہا ہے۔ سپریم کو رٹ کے ریٹا ئر جج کے متذکرہ ریمارکس سے یہ واضح ہے کہ وہ اپنے پیروں پر پانی پڑنے نہیں دے رہے اور جو کچھ نیب کر رہا ہے ، وہ ایک آزاد ادارے کے طور پروطن عز یز کو کرپشن سے پاک کر نے کے لیے جہاد ہے۔ سا تھ ہی چیئرمین نے تاجروں کو
مزید پڑھیے



کسی کی پروا نہیں؟

پیر 07 اکتوبر 2019ء
عا رف نظا می
مولانا فضل الرحمن نے عین اس روز جب کشمیر کے حوالے سے یوم سیاہ منایا جائے گا، 27اکتوبر کو لانگ مارچ اور اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنا دینے اعلان کر دیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اس دھرنے میں اپنی اپنی وجوہات کی بنا پر غیر مشروط شرکت کرنے سے اجتناب برت رہی ہیں،اس کے باوجود مولانا اپنی ضد پر قائم ہیںکہ کوئی آئے نہ آئے، میں تو دھرنا دونگا ۔ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں مذہبی کارڈ استعمال کرنے کے خلاف ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مدارس میں پڑھنے والے طلبا کو
مزید پڑھیے


دوستیاں،میرٹ،تبدیلیاں

هفته 05 اکتوبر 2019ء
عا رف نظا می
کشمیر پر کامیاب سفارتکاری اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شعلہ نوا تقریر کے بعد وزیراعظم عمران خان جب وطن واپس پہنچے تو یقینا ان کے ذہن میں یہ بات گردش کر رہی تھی کہ ملک بالخصوص پنجاب میں گورننس کا حال پتلا ہے لہٰذا انھوں نے واپس آ تے ہی اپنا پہلا دن بھرپور قسم کی سیاسی اور انتظامی سرگرمیوں میں گزارا ۔ پہلا کام تو سب سے بڑے صوبے پنجاب کے اپنے ’’وسیم اکرم پلس ‘‘ کو جواب طلبی کے لیے اسلام آباد طلب کر لیا ، اس کے ساتھ ہی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ
مزید پڑھیے


کو ئی جا مع حکمت عملی؟

بدھ 02 اکتوبر 2019ء
عا رف نظا می
وزیراعظم عمران خان کے ’مشن کشمیر ‘ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میںخطاب کو عمومی طور پر سراہاجا رہا ہے۔انھوں نے جس طر ح مظلوم کشمیریوں کامقد مہ لڑنے کے سا تھ ساتھ بھارتی عزائم کا پردہ چاک کیا اس پر یقیناً وہ مبارکباد کے مستحق ہیں لیکن جیسا کہ خان صاحب نے خود کہا ہے کہ کوئی ساتھ دے، نہ دے ہمیں پروا نہیں، ہم کشمیریوں کے سا تھ ہیں اور کشمیریوں کا ساتھ دینا جہاد ہے۔ اس حوالے سے دیکھا جا ئے توان کا مشن ہنوز ادھورا ہے،چونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تصور ہوتی ہے لہٰذا
مزید پڑھیے


تاریخی خطاب ۔۔۔۔اندرونی مسا ئل

پیر 30  ستمبر 2019ء
عا رف نظا می
وزیراعظم عمران خان کا جمعہ کو اقوام متحد ہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب واقعی تاریخی نوعیت کا تھا۔ بہت عرصے بعد کسی پاکستانی لیڈر نے عالمی سطح پر اتنی صراحت کے سا تھ مسئلہ کشمیر بیان کیا ہو گا۔ قریبا ً پچاس منٹ کے خطاب میں جو مقرر کردہ پندرہ منٹ سے زیادہ تھا انھوں نے اقوام عالم کے سامنے بھارتی وزیراعظم مودی کے ہند وتوا کو بے نقا ب کیا۔ اپنی تقریر میں ریاست مدینہ کے بارے میں اپنانکتہ نگاہ بیان کیا لیکن تقریر میں سے سب سے اہم بات دنیا کے لیے وارننگ تھی کہ کشمیری عوام
مزید پڑھیے


مشن کشمیر اور ثالثی!

هفته 28  ستمبر 2019ء
عا رف نظا می
نیو یارک میں وزیراعظم عمران خان کا’ مشن کشمیر ‘جاری ہے اس کا نکتہ عروج وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب تھا جس پر آئندہ بات کریں گے۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہر سال ستمبر میں میلہ لگتا ہے جس میں دنیا بھر کے سربراہان مملکت وحکومت اپنے ملکوں کی نمائندگی کرتے ہیں ۔اگرچہ اس ہائی پوائنٹ دنیا کے اعلیٰ ترین فورم میں ان کی تقریریںہوتی ہیں لیکن ان سے زیادہ سائیڈ لائن پر ہونے والی ملاقاتیں اہم ہوتی ہیں ۔امسال امریکہ کے سیماب پا اور غیر متوقع صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں